پی ٹی آئی نے کراچی میں بلدیاتی اختیارات کیلئے درخواست دائر کر دی

  پی ٹی آئی نے کراچی میں بلدیاتی اختیارات کیلئے درخواست دائر کر دی

  



اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک)پی ٹی آئی نے کراچی میں بلدیاتی اختیارات کیلئے سپریم کورٹ میں درخواست دائر کر دی۔پاکستان تحریک انصاف کی جانب سے وفاقی وزیر منصوبہ بندی وترقی اسد عمر نے شہرقائد میں بلدیاتی اختیارات حاصل کرنے کیلئے سپریم کورٹ میں درخوا ست دائر کردی۔درخواست میں سندھ لوکل گورنمنٹ ایکٹ 2013 کے سیکشن 74 اور 75 کو کالعدم قرار دینے کی استدعا کی گئی ہے اور کہا گیا کہ بلدیاتی قانون کی دفعات 74 اور 75 صوبائی حکومت کو بے پناہ طاقت دیتی ہیں، بلدیاتی قانون کی دفعہ 74 اور 75 آئین کے آ رٹیکل 140 اے سے متصادم ہیں۔درخواست میں پی ٹی آئی نے سندھ بلڈنگ کنٹرول اتھارٹی کے سیکشن 18 کو بھی کالعدم قرار دینے کی استدعا کرتے ہوئے کہا کہ سندھ حکومت کو کے ایم سی کے تمام واجبات فوری ادا کرنے اور سندھ حکومت کو ضلع ٹیکس سود سمیت کے ایم سی کو دینے کے حکم دے۔درخواست میں استدعا کی گئی کہ عدالت عبوری بلدیاتی نمائندوں کو آرٹیکل 140 اے کے تحت مکمل اختیارات فراہم کر نے کا حکم دے اور کراچی میں پانی اور سیوریج کا نظام مقامی حکومت کے حوالے کیا جائے، پی ٹی آئی نے پنجاب اور کے پی میں بلدیاتی ادا ر و ں کو بااختیار بنایا ہے۔

پی ٹی آئی اپیل

مزید : صفحہ آخر