سرکاری حج سکیم کی درخواستوں کی وصولی دوبارہ شروع، 13مارچ تک جاری رہے گی

  سرکاری حج سکیم کی درخواستوں کی وصولی دوبارہ شروع، 13مارچ تک جاری رہے گی

  



لاہور (ڈویلپمنٹ سیل) سرکاری حج سکیم کی درخواستوں کی وصولی دوبارہ شروع،وزارت مذہبی امور نے سرکاری حج سکیم کی درخواستوں کی دوبارہ وصولی کے لیے تاریخ دے دی،ملک بھر سے 13 بنک آج سے حج درخواستوں کی وصولی کریں گے،6مارچ تک حج درخواست دی جا سکے گی،اس سے پہلے 24فروری کی تاریخ دی گئی تھی،حج پالیسی 2020ء کا ایک نکات وفاقی کابینہ کے اجلاس کے منٹس اور میٹنگ میں شامل ہونے سے رہ گیا تھاجس کی وجہ سے بنکوں کی طرف سے تشہیری مہم شروع کیے جانے کے بعد اچانک درخواستوں کی وصولی روک دی گئی تھی جس سے ملک بھر میں افواہیں سرگرم ہیں کہ شاید حکومت سرکاری حج سکیم کے پیکیج میں ردو بدل کر رہی ہے،تازہ ترین اطلاعات کے مطابق سرکاری حج سکیم کے پیکیج میں کوئی ردوبدل نہیں کیا جا رہا،کراچی،کوئٹہ سے4لاکھ55ہزار،لاہور،اسلام آباد،پشاور سے 4لاکھ63ہزار روپے رہے گا، حج درخواستوں کی وصولی6 مارچ تک جاری رہے گی،بنکوں کو ہدایات کا سرکلر جاری،حج درخواست کے ساتھ حج پیکیج کی رقم بھی وصول کریں گے۔

درخواستوں کی وصولی

مزید : صفحہ آخر