ائیر لائنز کا حج کرایہ مسترد،وزیراعظم نوٹس لیں،حج آرگنائزر

ائیر لائنز کا حج کرایہ مسترد،وزیراعظم نوٹس لیں،حج آرگنائزر

  



لاہور(ڈویلپمنٹ سیل)پرائیویٹ حج سکیم کے حج آرگنائزر نے ائیر لائنز کی طرف سے جاری کیا گیا حج کرایہ ایک لاکھ65ہزار اور ایک لاکھ 85ہزار مسترد کر دیا،2019ء سے40سے50ہزار کرایہ بڑھانا ظلم ہے،پرائیویٹ حج سکیم کا حج بھی زیادہ مہنگا ہو جائے گا وزیر اعظم مداخلت کریں سرکاری اور پرائیویٹ سکیم کا حج کرایہ یکساں رکھنے کی ہدایات جاری کریں،سینئر حج آرگنائزر کی روزنامہ پاکستان سے خصوصی گفتگو میں اظہار خیال،انہوں نے کہا کہ ائیر لائنز حج کو کمائی کا ذریعہ نہ بنائیں،وفاقی وزیر مذہبی امور جس طرح اپنے بیانات میں کہہ رہے ہیں کہ حج بزنس نہیں عبادت ہے ائیر لائنز کو بھی مجبور کریں کہ وہ عبادت کریں کاروبار نہ کریں۔

کرایہ

مزید : صفحہ آخر