وزیر خارجہ سے امریکی سکالر ولی رضا نصر کی ملاقات

  وزیر خارجہ سے امریکی سکالر ولی رضا نصر کی ملاقات

  



اسلام آباد (این این آئی)وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی نے کہاہے کہ امن معاہدے سے افغانستان کے داخلی معاملات میں بھی بہتری آئے گی اور مستقل امن کا قیام ممکن ہو گا۔ پیر کو معروف امریکی سکالر اور جان ہاپکنز سکول آف ایڈوانس انٹرنیشنل سٹڑیز کے ڈین ولی رضا نصر نے وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی سے ملاقات کی جس میں وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی نے ولی نصر کی بین الاقوامی امور پر مختلف تحقیقات و تصانیف اور خدمات پر خراج تحسین پیش کیا۔ملاقات کے دوران مشرق وسطیٰ اور جنوبی ایشیا سے متعلق امریکی پالیسی پر گفتگو ہوئی۔ وزیر خارجہ نے کہا کہ امریکہ افغان امن معاہدہ خطے میں امن و استحکام کے لئے انتہائی اہمیت کا حامل ہے،پاکستان افغان امن معاہدے کا خیر مقدم کرتا ہے۔انہوں نے کہاکہ امن معاہدے سے افغانستان کے داخلی معاملات میں بھی بہتری آئے گی اور مستقل امن کا قیام ممکن ہو گا۔

وزیر خارجہ

مزید : صفحہ آخر