قائمہ کمیٹی، تعلیمی اداروں میں داخلہ کے وقت طلبہ کا منشیات ٹیسٹ لینے کی سفارش

قائمہ کمیٹی، تعلیمی اداروں میں داخلہ کے وقت طلبہ کا منشیات ٹیسٹ لینے کی ...

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


اسلام آباد(آئی این پی)قومی اسمبلی کی قائمہ کمیٹی برائے انسداد منشیات نے سفارش کی ہے کہ تعلیمی اداروں میں داخلہ کے وقت طلبہ کا منشیات کا ٹیسٹ لیا جائے، جس کا خرچہ طلبہ کے والدین سے لیا جائے اس کے ساتھ تعلیمی اداروں میں آدھا گھنٹہ اخلاقیات کا لیکچر دیا جائے اور تعلیمی اداروں میں سگریٹ نوشی پر پابندی عائد کی جائے۔اجلا س میں ارکان کمیٹی نے بتایا کہ کراچی میں تعلیمی اداروں کے سامنے شراب خانے کھول دئیے گے ہیں جس کی وجہ سے تعلیمی اداروں میں منشیات کا استعمال بڑھ گیا ہے۔ قومی اسمبلی کی قائمہ کمیٹی انسداد منشیات کاا جلا س گزشتہ روز چیئرمین صلاح الدین ایوبی کے زیر صدارت منعقد ہوا۔ اجلاس میں وزیر مملکت شہریار آفریدی، سیکرٹری نارکوٹکس کنٹرول اے ڈی خواجہ کے علاوہ وزارت کے اعلیٰ حکام نے شرکت کی۔کمیٹی اجلاس میں ارکان کی طرف سے اجلاس میں قومی زبان کو اہمیت دینے کی سفارش کرتے ہوئے اجلاس میں دی جانے والی بریفنگز کا اردو ترجمہ فراہم کرنے کا مطالبہ کیا۔کمیٹی ارکان نے کہا کہ ڈیڑھ سال پہلے کمیٹی اجلاس کی کاروائی کے اردو متن کا مطالبہ کیا تھا آج تک عمل نہ ہوسکا جس پر وفاقی سیکرٹری نارکوٹکس کنٹرول اے ڈی خواجہ نے کہاکہ ابھی آدھا گھنٹہ قبل ہی بطور سیکرٹری چارج لیا ہے۔ اجلاس میں چاغی میں برآمد ہونے والی منشیات کے بارے میں غور کیا گیا۔رکن کمیٹی عندلیب عباس نے کہا کہ کیا کوئی میکنزم موجود ہے کہ پتہ چل سکے کہ کیمیکلز کا کوٹہ کس کس کو کتنا مل رہا ہے۔ اے این ایف افسر بریگیڈئیر صغیر نے کہاکہ اگر آپ اعدادوشمارکی بات کررہی ہیں تو وہ ہمارے پاس موجود ہیں ہم جنہیں ایفی ڈرین یا دیگر ڈر گز کا کوٹہ دیتے ہیں تو اس کا جائزہ لیا جاتا ہے۔ سیکرٹری نارکوٹکس کنٹرول اے ڈی خواجہ عالمی سطح پر کیمیکلز کے حوالے سے پاکستان کا ایک کوٹہ ہے کچھ عالمی سطح کے مانیٹرز ہیں اور کچھ قومی سطح کے ہیں۔
سفارش

مزید :

صفحہ آخر -