جی سی یونیورسٹی فیصل آباد سے الحاق شدہ کالجز کی تفصیل آفیشل ویب سائٹ سے ہٹا دی گئی

        جی سی یونیورسٹی فیصل آباد سے الحاق شدہ کالجز کی تفصیل آفیشل ویب سائٹ ...

  



فیصل آباد(نامہ نگار)جی سی یونیورسٹی فیصل آبادسے الحاق شدہ کالجز کے میرٹ کا جائزہ لینے کے حوالے سے یونیورسٹی کی ویب سائٹ سے الحاق شدہ تمام کالجز کی لسٹ ہٹا دی گئی ہے اسے کھولنے پر کئی روز سے”ول بی اپ لوڈڈ سون“ لکھا ہوا مل رہا ہے جس کے نتیجے میں ایسے کالجز بھی فائدہ اٹھا سکتے ہیں جن کا یونیورسٹی سے الحاق نہیں ہے مگر وہ اس سے سٹوڈنٹس سے جعل سازی کر سکتے ہیں۔ اس سلسلے میں جب ترجمان یونیورسٹی سیکرٹری ایفیلیشن کمیٹی اور کنوینیئر سے رابطہ کیا گیااور الحاق شدہ کالجز کی لسٹ مانگی گئی تو جواب دیا گیا کہ رجسٹرار آفس میں باضابطہ درخواست دے کر ہی اس بارے معلومات حاصل کی جا سکتی ہیں تاہم لسٹ ہٹانے کی کوئی وجہ نہیں بتائی جا رہی۔ کمیٹی اب تک کی دوروں سے حاصل کردہ نتائج بھی بتانے سے گریزاں ہے۔ ذرائع سے معلوم ہواہے کہ وائس چانسلر ڈاکٹر شاہد کمال کو پتہ چلا تھا کہ بعض ایسے کالجز کا بھی یونیورسٹی سے الحاق کر دیا گیا ہے جو قانونی تقاضوں اور ضروری شرائط پرپورا نہیں اترتے جس پر چھان بین کو ضروری سمجھتے ہوئے ہدایات جاری کی گئیں اس سلسلے میں کمیٹی کوپُرآشائش گاڑیاں اور دیگر وسائل بھی فراہم کئے گئے۔ یہ بھی معلوم ہوا ہے کہ ماضی میں اس قسم کی شکایات بھی ملی تھیں کہ بعض کالجز کی انتظامیہ پُرتکلف کھانوں اور پُرآسائش سفری سہولتوں کے عوض میرٹ کی خلاف ورزی بھی کرتی رہی ہیں جن کی انکوائری کرنے کیلئے ایک سپروائزری کمیٹی بھی بنائے جانے کا مکان ظاہر کیا گیا ہے۔

مزید : صفحہ آخر