امریکی رضامندی کے بغیر گرے لسٹ سے نکلنا ممکن نہیں،رحمان ملک
کوئٹہ (آئی این پی)سینیٹ کی قائمہ کمیٹی برائے داخلہ کے چیئرمین سینیٹر رحمان ملک نے کہا ہے کہ امریکی صدر کا گجرات میں مسلمانوں کے قاتل مودی کے ساتھ کھڑا ہونا امریکی عوام سمیت انسانی توہین ہے انہیں بھارت جانے سے پہلے پاکستان آنا چاہئے تھا،جس نے دہشت گردی کے خلاف جنگ میں ان گنت قربانیاں دی ہیں۔جب تک امریکہ نہ چاہے پاکستان گرے لسٹ سے نہیں نکل سکتا ہے،امریکہ و طالبان مذاکرات میں پاکستان اپنا کردار ایف اے ٹی ایف گرے لسٹ سے نکالنے سے مشروط کرے۔پیر کو کوئٹہ میں میڈیا سے گفتگو میں سینیٹر رحمان ملک نے کہا کہ افسوس ہے کہ امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ آج گجرات گئے جہاں مودی نے مسلمانوں کا قتل عام کیا تھا اور گجرات میں مسلمانوں کے قتل عام، ظلم و بربریت کی وجہ سے مودی پر امریکہ جانے کی پابندی تھی جبکہ امریکی صدر کا گجرات میں مسلمانوں کے قاتل مودی کے ساتھ کھڑا ہونا امریکی عوام سمیت انسانی کی توہین ہے۔ انہوں نے کہا کہ امریکی صدر کوبھارت جانے سے پہلے پاکستان آنا چاہیے تھا جس نے دہشت گردی کے خلاف جنگ میں ان گنت قربانیاں دی ہیں۔
رحمان ملک