خیبر پختونخوا کا اجلاس پھر ہنگامہ آرائی کا شکار، تمام قائمہ کمیٹیاں تحلیل

  خیبر پختونخوا کا اجلاس پھر ہنگامہ آرائی کا شکار، تمام قائمہ کمیٹیاں تحلیل

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

پشاور(مانیٹرنگ ڈیسک)خیبر پختونخوا اسمبلی میں اپوزیشن کے شور شرابے کے باوجود تمام قائمہ کمیٹیاں تحلیل کردی گئیں۔خیبر پختونخوا اسمبلی پیر کو ایک بار پھر مچھلی بازار بنا رہا اور اپوزیشن ارکان نے سپیکر ڈائس کے سامنے کھڑے ہوکر احتجاج کیا۔اپوزیشن کے ہنگامے کے باوجود بلو ں کی منظوری کا سلسلہ بھی جاری رہا اور اس دوران کے پی کے اسمبلی کی تمام قائمہ کمیٹیاں تحلیل کردی گئیں۔ضلع خیبر سے تحریک انصاف کے ممبر اسمبلی شفیق آفریدی نے قائمہ کمیٹیوں کو ختم کرنے کیلئے تحریک پیش کی جس کے بعد سپیکر مشتاق غنی نے 36 کمیٹیوں کو تحلیل کرنے کی باقاعدہ منظوری دیدی۔شفیق آفریدی کا کہنا تھا کہ کمیٹیوں میں قبائلی اضلاع کے نمائندگی نہیں تھی۔ہنگامہ آرائی کے دوران فنانس ترمیمی بل 2020 کی منظوری دی گئی جبکہ گلیات ڈویلپمنٹ اتھارٹی ترمیمی بل بھی منظور کرلیا گیا۔اپوزیشن کے احتجاج کے باعث اجلاس صرف 40 منٹ چل سکا اورسپیکر نے اجلاس کل 2 بجے تک کیلئے ملتوی کردیا۔
کے پی اسمبلی

مزید :

صفحہ آخر -