دو ایس پی،6 ڈی ایس پیزکے تقرر و تبادلے

دو ایس پی،6 ڈی ایس پیزکے تقرر و تبادلے

  



لاہور(کرائم رپورٹر)آئی جی پنجاب شعیب دستگیر نے دو ایس پیز،6 ڈی ایس پیز کے تقرر و تبادلوں کے احکامات جاری کئے ہیں۔تفصیلات کے مطابق ایس پی انویسٹی گیشن، مظفر گڑھ سجاد حسین کو ایڈیشنل ایس پی ہیڈ کوارٹرزملتان اور ایڈیشنل ایس پی ہیڈ کوارٹرزملتان، طلعت حبیب کو ایس پی وائیلنس اگینسٹ ویمن سنٹر ملتان کی آسامی پر تعینات کرنے کے احکامات جاری کئے گئے ہیں۔اسی طرح منتظر ڈی ایس پی سید نذر عباس کو ایس ڈی پی او تاندلیہ والا فیصل آباد  تعینات کردیا جبکہ وہاں تعینات ڈی ایس پی واجد علی کو ایس ڈی پی او کرائم آرگنائزڈ (سی آئی اے)ٹوبہ ٹیک سنگھ تعینات کردیا گیا،ڈی ایس پی ہاشم محمود کو پٹرولنگ ہائی پولیس گجرات سے تبدیل کرتے ہوئے ایس ڈی پی او نوشہرہ ورکاں گجرات تعیناتی کے احکامات جبکہ وہاں تعینات ڈی ایس پی عدنان احمد ملک کی خدمات ایڈیشنل آئی جی پٹرولنگ ہائی وے لاہور کے سپرد کردی گئی،تعیناتی کے منتظر ڈی ایس پی عباس اختر کی خدمات ٹریفک پولیس پنجاب لاہور کے سپرد کردی گئیں جبکہ تعیناتی کے منتظرڈی ایس پی بابر علی کی خدمات وی وی آئی پی سکیورٹی سپریم کورٹ رجسٹری برانچ لاہور کی خالی سیٹ پر تعینات کردیا گیا ہے۔

پولیس تبادلے

مزید : صفحہ آخر