27 فروری 2019 کو گرائے گئے بھارتی طیارے کے مختلف حصے نمائش کیلئے پیش

27 فروری 2019 کو گرائے گئے بھارتی طیارے کے مختلف حصے نمائش کیلئے پیش

  



اسلام آباد (این این آئی)پاک فضائیہ نے 27 فروری 2019 کو گرائے جانے والے بھارتی طیارے کے مختلف حصوں کو نمائش کے پیش کر دیا۔پاک فضائیہ کے ہیڈ کوارٹرز میں بھارتی پائلٹ ابھی نندن کے طیا رے کے میزائل بھی نمائش کے لیے رکھے گئے۔27 فروری 2019 کو پاکستان کی سرحدی حدود میں دراندازی کرنے پر گرائے گئے بھارتی طیارے کے مختلف حصوں کی نمائش ایئر ہیڈ کوارٹر اسلام آباد میں ہوئی۔پاک فضائیہ کے حکام نے بھارتی مِگ 21 کے میزائل آر 73 اور آر 77 اور دیگر حصوں کو نمائش کے لیے پیش کیا۔اس موقع پر پاک فضائیہ کے حکام نے میڈیا کو بریفنگ میں بتایا کہ 27 فروری 2019 کا دن پاک فضائیہ کی تاریخ کا ایک اہم باب ہے۔پاک فضائیہ نے اْس روز بھی ہمیشہ کی طرح بھرپور پیشہ ورانہ صلاحیت کا مظاہرہ کرتے ہوئے ملکی سرحدوں کا دفاع کیا اور مستقبل میں بھی اسی جوش و جذبے کے ساتھ ملکی دفاع کے لیے کام کرے گی۔

بھارتی طیارہ نمائش

مزید : صفحہ آخر