سات ماہ کے دوران غیر ملکی سرمایہ کاری میں 66فیصد اضافہ

سات ماہ کے دوران غیر ملکی سرمایہ کاری میں 66فیصد اضافہ

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


اسلام آباد (اے پی پی) رواں مالی سال کے دوران ملک میں کی جانے والی براہ راست غیر ملکی سرمایہ کاری (ایف ڈی آئی) میں 65.7 فیصد اضافہ ہوا ہے۔ سال 2019ء کے دوران پاکستان کے جاری کھاتوں کے خسارہ میں 62 فیصد کی نمایاں کمی ہوئی ہے۔ سٹیٹ بینک آف پاکستان (پی بی ایس) کے مطابق جاری مالی سال کے پہلے سات ماہ میں کے دوران پاکستان میں کی جانے والی براہ راست غیر ملکی سرمایہ کاری کے حجم میں 620 ملین ڈالر کا اضافہ ہوا ہے اور اس دوران ایف ڈی آئی کا حجم 1.56 ارب ڈالر تک بڑھ گیا۔ اس طرح گزشتہ مالی سال کے جولائی تا جنوری 2018-19ء کے مقابلہ میں رواں مالی سال کے اسی عرصہ کے دوران ایف ڈی آئی میں 65.7 فیصد کا نمایاں اضافہ ریکارڈ کیا گیا ہے جسے خوش آئند قرار دیا جارہا ہے کہ اس سے ملکی معیشت پر مثبت اثرات مرتب ہوں گے۔ کیلینڈر سال 2019ء کے دوران پاکستان کے جاری کھاتوں کے خسارہ میں 62 فیصد کی نمایاں کمی واقع ہوئی سال 2019ء کے اختتام پر جاری کھاتوں کا خسارہ 7.4 ارب ڈالر کی سطح تک کم ہوگیا جو بہت خوش آئند بات ہے جبکہ سال 2018ء کے لئے جاری کھاتوں کا خسارہ 19.5 ارب ڈالر رہا تھا۔ ا 2018ء کے مقابلہ میں 2019ء کے دوران پاکستان کے جاری کھاتوں کے خسارہ میں 12.1 ارب ڈالر کی نمایاں کمی ریکارڈ ہوئی۔

مزید :

کامرس -