پنجاب، 6کروڑ سے زائد بچہ مچھلی پیدا کرنے کا ہدف مقرر

      پنجاب، 6کروڑ سے زائد بچہ مچھلی پیدا کرنے کا ہدف مقرر

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

فیصل آباد (اے پی پی) محکمہ ماہی پروری نے صوبہ بھرمیں ساڑھے 6کروڑ سے زائد بچہ مچھلی پیداکرنے کاہدف مقرر کرنے کا فیصلہ کیاہے جس میں سے 60 لاکھ کے قریب بچہ مچھلی فیصل آباد سیڈ پروڈکشن یونٹس میں تیار کی جائے گی جس کی تیاری کا آغاز اگلے ماہ مارچ کے دوران کردیاجائیگا۔محکمہ ماہی پروری کے ذرائع نے بتایاکہ مارچ میں تیار کی جانے والی پونگ و بچہ مچھلی مئی میں دریاؤں، ندی نالوں اور نہروں و بیراجز کے مقامات اور مچھلی گھروں کے ساتھ ساتھ ریزرو ایریاز میں چھوڑی جائے گی۔ انہوں نے بتایاکہ مچھلی پرائیویٹ فش فارم مالکان کو بھی فراہم کی جائے گی تاکہ مچھلی کی پیداوار میں زیادہ سے زیادہ اضافہ کو یقینی بنایا جاسکے۔ انہوں نے بتایاکہ حکومت پنجاب نے صوبہ کی فیصل آباد، گوجرانوالہ، راولپنڈی، بہاولپور، میاں چنوں سمیت 5فش ہیچریوں اورساہیوال، بھکر، لیہ، میانوالی، ڈی جی خان، وہاڑی، منچن آباد،گوجرانوالہ، خوشاب، شجاع آباد، سرگودھا، بھاگٹانوالہ کے12 فش نرسری یونٹس کی تعمیر، مرمت و توسیع کیلئے مطلوبہ فنڈز کی بھی منظوری دے دی ہے جس سے مذکورہ ہیچریوں اور فش نرسری یونٹس میں مزید 20لاکھ سے زائد اضافی بچہ مچھلی تیار کی جائے گی۔
ٓٓؒٗ

مزید :

کامرس -