ویٹرنری یونیورسٹی‘ایلومینا ئی ایسو سی ایشن کے عہد یداران کا انتخاب
لاہور(کامرس ڈیسک)یونیورسٹی آف ویٹرینری اینڈ اینیمل سائنسزلا ہورمیں ایلومنا ئی ایسو سی ایشن کے گیارہو یں سالانہ تقریب کا انعقاد ہوا،جس میں ایلو مینا ئی ایسو سی ایشن کے نئے عہد داران کا انتخاب بھی کیا گیا۔ایلو مینا ئی ایسو سی ایشن کے سینئر ممبرکالج آف ویٹر نری سائنس کے سابق پر نسپل پروفیسر ڈاکٹر صغیر احمدجعفری نے تقریب کی صدا رت کی جبکہ یونیورسٹی آف ایجو کیشن کے وائس چانسلر پروفیسرڈاکٹر طلعت نصیر پا شا مہما ن خصو صی تھے ان کے علا وہ دیگر اہم شخصیات میں وائس چانسلر پروفیسرڈاکٹر نسیم احمد اور یونیورسٹی کے پہلے وائس چانسلرپروفیسرڈا کٹر منظور قریشی، پاکستان سمیت دنیا بھر سے یونیورسٹی کے ایلومینا ئی ممبران کی بڑی تعداد نے شرکت کی۔ تقر یب کے دوران مختلف پروگرام جن میں صو فی ڈانس،سٹینڈ اپ کامیڈی، نظم اور گا نے کی پر فارمنس جبکہ تیر اندا زی، میو زیکل چیئر ز اور را ئفل شو ٹنگ کے مقا بلے بھی ہوئے۔وائس چانسلر پروفیسرڈاکٹر نسیم احمد نے استقبا لیہ خطاب کیااور پرو گرام میں شر کت کر نے وا لے مہما نو ں کا شکریہ ادا کیا۔ پروفیسر ڈاکٹر صغیر احمدجعفری اور پروفیسرڈاکٹر طلعت نصیر پا شا نے یونیورسٹی کی اچھی رینکینگ اور تیز ترقی کو سراہا۔۔بعد ازیں ایلومنا ئی ایسو سی ایشن کے نئے عہدیداروں کا چناؤبھی کیا گیا اورنئے منتخب عہدیداروں سے حلف لیاگیا۔