شناختی کارڈ کی شرط کاروبار میں رکاوٹ،راجہ عدیل

شناختی کارڈ کی شرط کاروبار میں رکاوٹ،راجہ عدیل

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


لاہور(یواین پی)تاجر رہنما انجمن تاجران لوہا مارکیٹ شہید گنجکے سینئر نائب صدرراجہ عدیلنے کہا ہے کہ شناختی کارڈ کی لازمی شرط کاروباری سرگرمیوں میں رکاوٹ ہے۔جس کے باعث مارکیٹوں میں جمود کی کیفیت طاری ہے اور خو ف و ہراس کی فضاء قائم ہے۔
شناختی کارڈ کی شرط پر مختلف تاجر تنظیموں نے ڈیڈ لائن دی ہوئی ہے اور ان کی طرف سے ہڑتالوں کی کال تشویشناک ہے ان خیالات کا اظہار انہوں نے شہید گنج کے تاجروں کے وفد سے گفتگو کرتے ہوئے کیا۔راجہ عدیل اشفاق نے کہا کہ تاجر برادری حکومت کو اپنے حصہ کے ٹیکسز باقاعدگی سے ادا کررہی ہے اور بروقت انکم ٹیکس ریٹرن بھی جمع کروار ہی ہے انہوں نے کہا کہ حکومت نے تاجروں کو پچاس ہزار سے زائد کی قم کیشں لینے کی بجائے بذریعہ چیک لینے کا پابند بنادیا ہے حکومت کاروبار میں آسانیاں پیدا کرنے کیلئے اس پر بھی نظر ثانی کرے۔انہوں نے کہا کہ حکومت تاجروں کو مزیدمسائل سے بچانے کیلئے نئے رولز پر نظر ثانی کرے اور ایسے رولز بنائے جس سے تاجر برادری کو کاروبار کرنے میں آسانی ہو جس سے کاروباری سرگرمیوں کو بہتر فروغ ملے گا۔حکومت تاجر تنظیموں کی شناختی کارڈ پر تحفظات کوسنجیدگی سے لے اور اس کا خاتمہ کرے۔

مزید :

کامرس -