ڈیفنس ایکسپورٹ پروموشن آرگنائزیشن اور لاہور چیمبرکے درمیان معاہدہ

ڈیفنس ایکسپورٹ پروموشن آرگنائزیشن اور لاہور چیمبرکے درمیان معاہدہ

  



لاہور(کامرس ڈیسک) ڈیفنس ایکسپورٹ پروموشن آرگنائزیشن اور لاہور چیمبر کے اشتراک سے 'سپلائرز اینڈ وینڈرز ڈیفنس نمائش (سیوڈیکس2020) مورخہ 27 سے 29فروری تک ایکسپو سینٹر لاہور میں منعقد ہوگی، ڈیفنس ایکسپورٹ پروموشن آرگنائزیشن (ڈیپو)پاکستان میں پبلک اور پرائیویٹ سیکٹر انڈسٹری کے ڈیفنس پروڈکشن کے پوٹینشل کو بڑھانے کیلئے پُر عزم ہے۔یہ بات بریگیڈیئر سید علی عمار حیدر اور لاہور چیمبر کے صدر عرفان اقبال شیخ نے لاہور چیمبر میں پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے بتائی۔ لاہور چیمبر کے سینئر نائب صدر علی حسام اصغر، نائب صدر میاں زاہد جاوید احمد، کموڈور طارق محمود اور لاہور چیمبر کے ایگزیکٹو کمیٹی ممبران بھی اس موقع پر موجود تھے۔ بریگیڈیئر سید علی عمار حیدر اور عرفان اقبال شیخ نے بتایا کہ سیوڈیکس پاکستان میں دفاعی مینوفیکچرنگ کے شعبہ میں پبلک اور پرائیویٹ پارٹنر شپ اور تعاون کے فروغ کیلئے ایک کوشش ہے۔

یہ نمائش تاجروں، ریسرچ اینڈ ڈویلپمنٹ ماہرین، فنانشل ایکسپرٹس، نئے سٹارٹ اپ اور پالیسی سازوں کے مابین کاروباری صلاحیت میں اضافے کیلئے رابطے کا کردار ادا کرے گی۔انہوں نے کہا کہ اایونٹ میں وزراء، کابینہ اراکین،قائمہ کمیٹیوں کے ممبران، غیرملکی ڈپلومیٹس، سینئر فوجی قیادت، پبلک اور پرائیویٹ سیکٹر ڈیفنس انڈسٹری سے سٹیک ہولڈرز، ڈیفنس سپلائیرز، وینڈرز، مختلف یونیورسٹیوں سے سٹارٹ اپس، مختلف چیمبر ز آف کامرس کے ممبران سمیت میڈیا نمائندوں کی بڑی تعداد شرکت کرے گی۔

مزید : کامرس