میگا لائف سائنسز کے زیر اہتمام پہلی سالانہ سیلز کانفرنس کا انعقاد

میگا لائف سائنسز کے زیر اہتمام پہلی سالانہ سیلز کانفرنس کا انعقاد

  



لاہور (پ ر)سائبان گروپ کی ذیلی کمپنی کومیگا لائف سائنسز کے زیر اہتمام لاہورکے مقامی ہوٹل میں پہلی سالانہ سیلز کانفرنس کا انعقاد کیا گیا۔جس میں ملک بھر سے سینکڑوں فرنچائزرز، ڈیلرز اور کومیگا لائف سائنسز کی سیلز ٹیم نے بھرپور شرکت کی۔اس موقع پر ڈی جی ایم نارتھ، کلیم اللہ صاحب نے کمپیئرنگ کے فرائز سرانجام دیئے۔چیئرمین سائبان گروپ محمد اعظم چیمہ نے پاکستان کی موجودہ صورتحال، درپیش مسائل اور ان کے حل کے بارے میں حاضرین کو تفصیلا ً آگاہ کیا۔ڈائریکٹر سیلز اینڈ مارکیٹنگ ملک سمیر حسین نے کومیگا لائف سائنسز اور ڈیلرز کے بھرپور اعتماد اور بھروسے کیلئے ان کا شکریہ ادا کیا۔جنرل مینجر سیلز اینڈ مارکیٹنگ عبدالقدیر سندھو نے اپنی ٹیم کی کارکردگی اور سالِ رواں کے ٹارگٹس اور ان کے حصول کی پلاننگ کے حوالے سے حاضرین کو آگاہ کیا۔اس موقع پر ریسرچ اینڈ ڈویلپمنٹ ٹیم نے جدید تحقیق وترقی سے مزین کمپنی کی نئی پراڈکٹس کے حوالے سے حاضرین کو آگاہ کیا۔پہلی سالانہ سیلز کانفرنس میں سیلز ٹیم اور ٹاپ ڈیلرز کو کارکردگی کی بنیاد پر اعزازات سے نوازا گیا۔

مزید : کامرس