تمام مذاہب‘ مسالک متحد ہوکر دشمن کے عزائم ناکام بنائیں‘ عبدالخبیر آزاد

تمام مذاہب‘ مسالک متحد ہوکر دشمن کے عزائم ناکام بنائیں‘ عبدالخبیر آزاد

  



خانیوال ( بیورو نیوز)مجلس علما ئے پاکستان ضلع خانیوال کے زیر اہتمام بلدیہ ہال خانیوال میں خطیب امام بادشاہی مسجد لاہور و مرکزی چیئرمین مجلس علماء پاکستا ن مولانا سید عبدالخبیر آزاد کی زیر صدارت ”پیغام پاکستان“ امن کانفرنس منعقد ہوئی مہمان خصوصی ڈپٹی کمشنر (بقیہ نمبر38صفحہ7پر)

آغا ظہیر عباس شیرازی‘ڈی پی او فیصل شہزاد تھے جبکہ مہمانان گرامی میں تمام مکتبہ فکر کے جید علماء کرام و مذ ہبی رہنما شریک ہوئے۔ کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے مولانا سید عبدا لخبیر آزاد نے کہا کہ پیغام پاکستان پوری قوم کا متفقہ ایجنڈہ اور بیانیہ ہے مجلس علماء پاکستان کے تحت ”پیغام پاکستان“ امن کانفرنس کا سال 2019کامیابی سے مکمل ہوا۔ انہوں نے کہا کہ پیغام پاکستان ہی امن و محبت کا پیغام ہے جسے ہم گھر گھر پہنچا رہے ہیں۔مولاناآزاد نے مزید کہا کہ تمام مسالک کے علما ء و مشائخ و مفتیان کرام نے پیغام پاکستان کے ذریعے جس یکجہتی کا مظاہرہ کیا اس سے پاکستان کا وقار بلند ہوا ہے۔انہوں نے کہا کہ 22سو سے زائد جید مفتیان کرام نے دہشت گردی کے خلاف فتویٰ دیا یہی پیغام پاکستان کا بیانیہ ہے ملکی امن و سلامتی خوشحالی اور استحکام کی ضمانت ہے۔ پیغام پاکستان نے تمام مسالک اور مذاہب کو اخوت‘ محبت‘برداشت اور رواداری کے راستے پر گامزن کرنے میں اپنا کردار ادا کیا ہے۔پاکستان کی سلامتی دفاع اور تحفظ کے لیے حکومت‘ افواج‘علما کرام اور پوری قوم ایک پیج پر ہے ہماری دعائیں حکومت‘ افواج پاکستان سیکورٹی اداروں اور پولیس کے ساتھ ہیں۔انہوں نے کہا کہ اتحاد اور یکجہتی ہی ہماری اساس ہے جس کے ذریعے پاکستان مضبوط اور مستحکم ہوگا تمام مسالک اور مذاہب متحد ہو کر دشمن کے عزائم کو ناکام بنا ئیں گے۔ ڈپٹی کمشنر آغا ظہیر عباس شیراز ی نے اپنے خیالات کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ میں دل کی گہرائیوں سے مجلس علماء پاکستان کے مرکزی چیئرمین مولانا سید عبدالخبیر آزاد کو ”پیغام پاکستان“ امن کانفرنس کے انعقاد پر مبارکباد پیش کرتا ہوں پاکستان کیخلاف دشمن قوتوں کے عزائم کو ناکام بنانے کے لیے جو کوششیں کی ہیں وہ قابل تحسین ہیں۔ ڈی پی او فیصل شہزاد نے بھی حاضرین سے اپنے خطاب میں کہا کہ ہم علما کرام کے تعاون پر شکر گزار ہیں۔افواج پاکستان اور انتظامیہ کے ساتھ مل کر ملک پاکستان میں امن و سلامتی‘ اخوت و بھائی چارے کی فضا کو عام کرنے میں اپنا کردار ادا کر رہے ہیں یقینا آج کی یہ مثالی کانفرنس میں تمام مسالک کے علما کرام اور مشائخ عظام کے جذبہ حب الوطنی اور رواداری قائم کرنے پر میں خراج تحسین پیش کرتا ہوں یقینا آج کی یہ کانفرنس وقت کی اہم ضرورت ہے اور یہ سلسلہ جاری رہنا چاہیے۔ کانفرنس میں دیگر رہنماؤں و مقررین نے بھی اپنے خطاب میں اس عزم کا اظہار کیا کہ ہم پاکستان کے خلاف کوئی سازش کامیاب نہیں ہونے دیں گے اور اس پیغام کو گھر گھر پہنچائیں گے۔کانفرنس میں مولانا شاہ عالم ہزاروی‘مولانا مفتی حامد حسن‘ مولانا فتح محمد حامدی‘ مولانا محمد افضل عباس‘ مولانا عزیز الرحمن‘ مولانا محمد لقمان حنبلی‘ مولانا عبداللہ سیالوی‘ مفتی محمد عمر فاروق‘مولانا مسعود عبدالرشید‘ مولانا پیر معاویہ امجد‘ مولانا محمد اکمل عباس‘ سید سیف اللہ شاہ‘ مفتی محمد زاہد‘ مولانا احمد صدیقی‘ احمد عثمانی‘احمد فاروق عباس‘ مولانا محمد اقبال ساجد‘ مولانا طارق جمیل‘ مولانا عامر شریف‘ قاری اکرام اللہ‘ قاری محمد جمیل‘ میر بابر مسعود‘ سہیل عابدی‘ احمد علی عباس‘ فر خ ترمذِی و دیگر رہنما شریک ہوئے آخر میں تمام شرکا ء نے ہاتھوں میں ہاتھ ڈال کر پاکستان کو مضبوط بنانے کے عزم کا اظہار کیا پاک فوج اور پاکستان زندہ با د کے نعرے لگائے۔

عبدالخبیر آزاد

مزید : ملتان صفحہ آخر