جنوبی پنجاب کے صنعت کاروں کی خدمات قابل تحسین ہیں: احمد حسین ڈیہڑ

جنوبی پنجاب کے صنعت کاروں کی خدمات قابل تحسین ہیں: احمد حسین ڈیہڑ

  



ملتان (سٹاف رپورٹر)وزیر اعلیٰ پنجاب کے ہنر مند نوجوان پروگرام کوعلی سلیمان صدیق چیئرمین ٹیوٹا اور اختر عباس بھروانہ چیف آپریٹنگ آفیسر عملی شکل دینے میں مصروف ہیں،عوامی نمائندگان انکی معاونت جبکہ صنعت کار عصر حاضر کی ضرورت کے تحت افرادی قوت کی تیاری (بقیہ نمبر39صفحہ7پر)

میں فنی تعلیمی اداروں کو راہنمائی دے رہے ہیں تاکہ اپنے ہی خطہ میں روزگار کے مواقع پیدا کئے جائیں۔ان خیالات کا اظہار رکن قومی اسمبلی و ایڈوائزر چیئرمین احمد حسین ڈیہڑ نے چیمبر آف کامرس میں ڈسٹرکٹ بورڈ ٹیوٹا کے اجلاس کے شرکا سے خطاب کرتے ہوئے کیا انہوں نے کہا کہ جنوبی کے صنعت کاروں کی خدمات قابل تحسین ہیں،زونل منیجر انجینئر عبد الواسع نے چیمبر آف کامرس کی انتظامیہ کو اپنے بھر پور تعاون کا یقین دلایا۔ ضلعی منتظم عائشہ اور حیدر زیدی نے بھی اجلاس میں شرکت کی۔

احمد سیہڑ

مزید : ملتان صفحہ آخر