پولیس کو ماڈل بنانے کیلئے انقلابی اقدامات کررہے ہیں‘ وسیم احمد خان

پولیس کو ماڈل بنانے کیلئے انقلابی اقدامات کررہے ہیں‘ وسیم احمد خان

  



ملتان، میلسی،چوک میتلا(وقائع نگار، نمائدہ پاکستان،نامہ نگار) آر پی او ملتان وسیم احمد خان نے نیو ماڈل تھا نہ ٹبہ سلطان پور کی افتتاحی تقریب سے خطاب میں کہا کہ پنجاب پولیس (بقیہ نمبر40صفحہ7پر)

کو ماڈل بنا نے کے لئے انقلابی اقدا مات کا سلسلہتیز کردیا گیا ہے عوام کو بہترین ماحول فراہم کر نے کے لئے ماڈل تھا نوں کا قیام عمل میں لا یا جارہا ہے عوام کو فوری انصاف کے لئے ہر مساجد میں نماز جمعہ کے بعد کھلی کچہری کا سلسلہ بھی جاری ہے ڈی پی او وہاڑی اختر فاروق نے کہا کہ پنجاب پولیس کی مثبت امیج اجا گر کر نے کے لئے تھا نہ جات کو جدید فرنیچر اور ٹیکنا لوجی سے لیس کیا گیا ہے ضلعی پولیس کے موثر اقدامات سے جرائم کی شرح میں واضع کمی واقع ہوئی ہے ایم این اے اورنگ زیب خان کھچی ایم پی اے علی رضا خان خا کوانی نے کہا کہ تھا نہ ٹبہ سلطان پور کو معیاری بنا نے کے ساتھ ساتھ نفری کی قلت کو بھی پورا کیا جائے اعلیٰ کار کردگی پر افسران میں شیلڈز بھی دی گئی اس موقع پر ڈی ایس پی میلسی سعید انور ڈی ایس پی انویسٹی گیشن میڈم روبینہ کوثرپی آر او راؤ مبین ایس ایچ او منصور خان رانا نیک محمد شمعون جوئیہ عمران صدیقی زبیر لودھی سکیورٹی آفیسر بدر منیر ہیڈ محرر محمد زاہد رانا امجد ریاض میتلا شبیر بٹ عاصم زاہد خان منیس مصباح اللہ خان ترین نصراللہ خا پا ندہ صدر انجمن تاجران چوہدری طارق رشید کمبوہ و سینکڑوں کی تعداد میں لوگ مو جود تھے

وسیم احمد

مزید : ملتان صفحہ آخر