پی ایس ایل میلہ‘ کل میچ‘ سکیورٹی ہائی الرٹ، شائقین بے تاب

  پی ایس ایل میلہ‘ کل میچ‘ سکیورٹی ہائی الرٹ، شائقین بے تاب

  



ملتان (نمائندہ خصوصی‘ وقائع نگار‘کورٹ رپورٹر‘ سپیشل رپورٹر) پی ایس ایل فائیوکے تحت ملتان کرکٹ سٹیڈیم میں ہونے والے 3میچوں کے باعث غیرملکی کھلاڑیوں (بقیہ نمبر41صفحہ7پر)

اورآفیشلز کوریاست کے مہمان کادرجہ حاصل ہوگا،ہوٹلزاورسٹیڈیم میں لگائے گئے مجموعی277کیمروں کوڈی سی آفس میں قائن کنٹرول روم سے منسلک کیاجارہاجبکہ متعبرذرائع سے معلوم ہواہے کہ روٹ پرمتحرک اورساکٹ دونوں طرح کے کیمرے نصب کئے گئے ہیں۔ پی ایس ایل فائیوکامیلہ کل سجے گا۔ملتان کرکٹ سٹیڈیم3میچوں کی میزبانی کے لیے تیارہے جس کے لئے انتظامات مکمل کرلئے گئے ہیں۔اس ضمن میں سکیورٹی کے فول پروف انتظامات کے باعث انتظامیہ نے سٹیڈیم مکمل کنٹرول سنبھال لیاہے۔پورے کرکٹ سٹیڈیم اورگردنواح کے علاقوں کی سکیورٹی پوائنٹس بھی قائم کرلی گئی ہیں سٹیڈیم کی بیرونی دیوارکے ساتھ ساتھ حفاظتی مورچے بھی قائم کردئیے گئے ہیں جہاں پرتعینات مسلح سکیورٹی ایلکارہمہ وقت چوکس رہنے کے ساتھ ساتھ سکیورٹی مکمل نظررکھیں گے۔ پی ایس ایل فائیوکے تین میچوں کے انعقادکے باعث بجلی کی بلاتعطل فراہمی کے لئے بڑے بھاری جنریٹرلگادئیے گئے ہیں شہرمیں سٹیڈیم تک جانے والے راستوں کوپی ایس ایل ٹیموں کرکٹرزکے درازقدپورٹریٹ اورمختلف تشہری کمپنیوں خیرمقدمی پینافلیکس اوربینرزآویزاں کرکے چارچاندلگادئیے گئے ہیں۔علاوہ ازیں جنریٹرزکوفلڈلائیٹس سے بھی منسلک کردیاگیاہے۔جبکہ سٹیڈیم کے اندربھی سپانسرمونوگرام پینٹ کرکے سٹیڈیم کے حسن میں نکھاراوردلکشی پیداکی گئی ہے۔ پی ایس ایل فائیو کی میزبانی کیلئے ملتان سٹیڈیم میں تیاریوں کو حتمی شکل دیتے ہوئے سوموار کو صبح سے رات تک انتظامات کی ریہرسل کی جاتی رہی۔ہنگامی حالات میں سٹیڈیم سے ریاستی مہمان کا درجہ رکھنے والے انٹرنیشنل کرکٹرز کے انخلاء کیلئے ہیلی کاپٹر کی سٹیڈیم میں لینڈنگ کا مظاہرہ بھی کیا گیا شام کے سائے گیرے ہونے کے ساتھ ساتھ فلڈ لائٹس کو بھی روشن کیا گیا۔ مصنوعی روشنیوں میں سٹیڈیم کے اندرونی سرسبز میدان کی دلکشی میں اضافہ ہوگیا۔دریں اثناء26فروری کو شیڈول میچ میں شرکت کیلئے ملتان پہنچنے والی ملتان سلطان اور پشاور زلمی کی ٹیموں نے ملتان سٹیڈیم میں سوموار کو پریکٹس سیشن ملتوی کردیا اور کرکٹرز نے ملتان میں مختلف سپانسرڈ ڈنرز میں شرکت کی۔دونوں ٹیموں کے کپتان 25فروری کی شام کوپونے6بجے میڈیا سے گفتگو کریں گے۔ محکمہ صحت نے ضلعی انتظامیہ کی ہدایت پر ملتان میں پی ایس ایل میچوں کے دوران فرسٹ ایڈ فراہم کرنے کے لیے دو عارضی ہسپتال اور تین میڈیکل کیمپس قائم کردیئے گئے ہیں۔جو کسی بھی حادثہ کی صورت میں علاج معالجہ کی سہولیات فراہم کرنے کیلئے مختلف ہسپتالوں میں 70 بستر بھی مختص کیئے ہیں۔اس کے علاؤہ کھیل کے دوران زخمی ہونے کی صورت میں کھلاڑیوں کو طبی امداد فراہم کرنے کیلئے اسٹیڈیم کے اندر 10 بیڈ پر مشتمل ہسپتالاور تماشائیوں کو ابتدائی طبی امداد فراہم کرنے کے لیے اسٹیڈیم کے احاطہ میں الگ الگ دو میڈیکل کیمپس بھی قائم کیئے گئے ہیں۔واضح رہے محکمہ صحت ملتان نے فاطمہ جناح ہاوسنگ کالونی کے پارکنگ ایریا میں بھی ایک میڈیکل کیمپ۔وہاڑی روڈ پر واقع گورنمنٹ زینت میڈیکل سنٹر میں 10 بیڈ پر مشتمل ہسپتال قائم کر دیا گیا۔ کسی بھی ایمرجنسی سے نمٹنے کے لیے نشتر ہسپتال میں 30 بیڈ۔ مختار اے شیخ ہسپتال اور بختاور امین ہسپتال میں بیس بیس بیڈ مختص کیئے ہیں۔محکمہ صحت ملتان نے مذکورہتمام عارضی ہسپتالوں اور کیمپس پر تعیناتی کے لیے ڈاکٹرز سٹاف کا ڈیوٹی روسٹر جاری کردیا گیا ہے،تمام مطلوبہ ادویات کا سٹاک بھی فراہم کر دیا گیا ہے۔ ملتان میں پی ایس ایل فائیو کے میچز کے انعقاد طر وکلاء برداری بھی میچ دیکھنے کے لئے پرجوش ہے۔وکلاء کا کہنا ہے کہ تمام کھلاڑیوں کو ملتان آمد پر خوش آمدید کہتے ہیں۔ملتان سلطان کی جیت کے لئے دعا گو ہیں۔میچ کی ٹکٹیں تمام لوگوں کو نہیں مل سکیں، مزید ٹکٹوں کی دستیابی کو ممکن بنایا جائے۔ملتان کرکٹ اسٹیڈیم میں فیملی کے ساتھ میچ دیکھنے جائیں گے۔ ملتان میں پی ایس ایل کرکٹ لیگ کے ہونے والے میچز کے سلسلے میں ٹریفک پولیس ملتان نے روڈ پلاننگ کے انتظامات کو حتمی شکل دے دی ہے۔پنجاب کے مختلف اضلاع سے 4 سو سے زائد ٹریفک وارڈنز ملتان پہنچ گئے ہیں جو متعلقہ روٹس پر ڈیوٹیاں دیں گے۔پی ایس ایل کے لئے بنائے گئے روڈ میپ کے تحت روٹس سے تجاوزات کا مکمل خاتمہ کر دیا گیا یے جبکہ چیف ٹریفک آفیسر ہما نصیب سمیت دیگر افسران کی روٹس پر مسلسل مانیٹرنگ جاری ہے۔چیف ٹریفک آفیسر ہما نصیب نے گزشتہ رو ز مختلف مقامات پر ڈیو ٹی پر تعینات ٹریفک وارڈنز سے بریفنگ لی اور اور انہیں بہتری کے حوالے سے مزید ہدایات دیں۔تفصیل کے مطابق ٹریفک پولیس ملتان کی جانب سے پی ایس ایل میچ کے روٹس مکمل طور پر کلیئر کرکے ٹریفک وارڈنز کی ڈیوٹیاں لگا دی گئیں۔ملتان ایئر پو رٹ سے سٹیڈیم تک ٹریفک پولیس کے ایک ہزار سے زائد اہلکار ڈہوٹیاں دیں گے جنہیں ان کے ڈیوٹی کا رڈز بھی جاری کر دئے گئے ہیں۔شہر کے چند مقامات پر متبادل راستے بھی ڈکلیئر کئے گئے ہیں۔ ویسٹ مینجمنٹ کمپنی نے پی ایس ایل کے موقع پر "کلین ملتان پلان "لانچ کر دیا ہے اورشہر کی داخلی شاہراؤں اور اسٹیڈیم جانے والے روٹس کی صفائی کے لیے سپیشل صفائی سکواڈ تعینات کر دئے گئے ہیں جبکہ تمام مکینکل سوئیپرز، ڈمپرز،لوڈرز، کمپیکٹرز، سپرنکلرز اور ٹریکٹرز ٹرالیاں افرادی قوت کے حوالے کر دی ہیں اور کرکٹ اسٹیڈیم جانیوالے دو روٹس کی خصوصی صفائی کیلئے 200 سینٹری ورکرز تعینات کر دیئے گئے ہیں۔ابدالی روڈ سے ڈبل پھاٹک، چوک ناگ شاہ، وہاڑی چوک سے کرکٹ اسٹیڈیم تک روٹ کی صفائی جاری ہے۔ ابدالی روڈ سے چونگی نمبر9، وہاڑی چوک سے کرکٹ اسٹیڈیم روٹ بھی خصوصی صفائی پلان میں شامل ہے۔ اسٹیڈیم کے اندر صفائی کیلئے 50سینٹری ورکرز میچوں کے اختتام تک تعینات رہیں گے۔ دوسری طرف روٹ پر سڑکوں کے اطراف میں رکھے گئے کنٹینرز ہٹانے کا حکم بھی جاری کر دیا گیا ہے۔منیجنگ ڈائریکٹر ناصر شہزاد ڈوگر نے کہا ہے کہ ڈپٹی کمشنر عامر خٹک کی ہدایت پر کلین ملتان پلان لانچ کیا گیا ہے، پی ایس ایل میچز کیلئے پوری دنیا سے کھلاڑی اور آفیشلز ملتان آ رہے ہیں اور جنوبی پنجاب کے شائقین کرکٹ بھی ملتان پہنچ رہے ہیں۔انہوں نے کہا کہ آنیوالے مہمانوں کو تاریخی شہر ملتان کا ایک نیا رخ دیکھنے کو ملے گا،کمپنی کا ہر ورکر ملتان کو صاف ستھرا اور خوبصورت بنانے کے لیے پر عزم ہے، ہم پی ایس ایل میگا ایونٹ کے موقع پر شہر کو صاف ستھرا رکھنے کے چیلنج میں بھی سرخرو ہو نگے۔

مزید : ملتان صفحہ آخر