دینی علوم کاحصول دنیا وآخرت میں کامیابی کی ضمانت، کفیل بخاری

    دینی علوم کاحصول دنیا وآخرت میں کامیابی کی ضمانت، کفیل بخاری

  



ملتان (سٹی رپورٹر)دینی علوم پڑھنے اور پڑھانے والے علماء و طلباء کی یہ ذمہ داری ھے کہ وہ اس نبوی میراث کو تمام(بقیہ نمبر46صفحہ12پر)

امت تک پہنچائیں۔ ان خیالات کا اظہار مجلس احرار اسلام پاکستان کے مرکزی نائب امیر مولانا سید محمد کفیل بخاری نے جامعہ نعمانیہ نظامیہ قدیر آباد میں طلباء سے خطاب کرتے ھوئے کیا۔ انہوں نے کہا کہ دنیاوی جتنے بھی علوم ہیں ان کا انحصار صرف عقل پر ھے جبکہ دینی علوم کا انحصار وحی الہی اور سنت رسول صلی اللہ علیہ وسلم پر ھے، جس کا حصول دنیا و آخرت کی میں کامیابی کی ضمانت ھے۔ انہوں نے کہا کہ دین اسلام کا علم پڑھنا اور پڑھانا اس سے بڑج خوش قسمتی کوئی نہیں ھے، دینی علوم کے حصول کا مقصد رضائے الہی اور امت کو اس سے نفع پہنچانا ہونا چاہیئے، انہوں نے طلباء کو مخاطب کرتے ھوئے اس بات پر زور دیا کہ وہ اس پر فتن دور میں اپنا تعلق علماء اور اللہ والوں سے مضبوط رکھیں تاکہ گناہوں سے بچا جا سکے۔ آخر میں انہوں نے طلباء اور دیگر حضرات کو 4 مارچ بروز بدھ بعد نماز مغرب دار بنی ھاشم اور 6 مارچ بروز جمعہ بعد نماز مغرب اسٹیڈیم قلعہ کہنہ قاسم باغ ملتان میں منعقد ہونے والی ختم نبوت کانفرنسوں میں شرکت کی دعوت دی۔ اس موقع پر مجلس احرار اسلام ملتان کے امیر مولانا محمد اکمل، مولانا عطائالرحمن حقانی، مولانا حمادالقاسمی سمیت دیگر اساتذہ کرام بھی موجود تھے۔

ضمانت

مزید : ملتان صفحہ آخر