وزیراعلیٰ جنوبی پنجاب کی محرومیاں ختم کرنے کیلئے تما م وسائل بروئے کار لارہی ہے‘ شاہدہ احمد

  وزیراعلیٰ جنوبی پنجاب کی محرومیاں ختم کرنے کیلئے تما م وسائل بروئے کار ...

  



خانیوال(نامہ نگار)پاکستان تحریک انصاف کی رہنما مسزشاہدہ احمد نے کہاکہ وزیراعظم عمران خان نے کرپشن کے بڑے(بقیہ نمبر26صفحہ7پر)

بڑے بتوں کو بے نقاب کرکے ملک وقم کو ترقی وخوشحالی کی راہ پرگامزن کردیاہے۔نہ صرف حکومت مدت پوری کرے گی بلکہ اگلا دور بھی پی ٹی آئی کاہوگا۔وہ امریکہ سے اپنے میڈیا کوآرڈینٹر سے فون پر بات کررہی تھیں۔انہوں نے کہاکہ ان ہاؤس تبدیلی کی باتیں کرنے والوں کی حقیقت سے پوری قوم آگاہ ہے۔محض اپنی سیاسی ساکھ بچانے کے لیے ایسے الٹے سیدھے شوشے چھوڑرہی ہے۔انہوں نے کہاکہ وزیراعلیٰ پنجاب جنوبی پنجاب کی محرو میوں کے خاتمے کے لیے تمام ترو سائل بروئے کارلارہے ہیں۔انہوں نے شو بازیوں کی بجائے وسائل کا عملا رخ جنوبی پنجاب کی طرف موڑدیاہے۔ وزیراعلیٰ پنجاب سردارعثمان بزدار کی طرف سے چوک سرور شہید کو تحصیل کادرجہ دینے کے اعلان سے علاقے کی پسماندگی کا خاتمہ اور تعمیروترقی کاعمل تیز ہوگا۔ عوام کامعیار زندگی بلند ہوگا۔لیہ کو انڈسٹریل سٹیٹ بنانے سے معاشی ترقی کاعمل تیز اور بے روزگاری کا خاتمہ ہوگا۔

مسز شاہدہ

مزید : ملتان صفحہ آخر