ناقص حکمت عملی سے ملکی صورتحال سنگین مہنگائی کئی گنا بڑھ گئی‘ سید عبدالعلیم شاہ

  ناقص حکمت عملی سے ملکی صورتحال سنگین مہنگائی کئی گنا بڑھ گئی‘ سید ...

  



ڈیرہ غازی خان (سٹی رپورٹر)حکمرانوں کی ناقص پالیسیوں سے مہنگائی آسمان سے باتیں کر رہی ہیں جس کا خمیازہ پوری قوم بھگت رہی ہے حکومت کی ناکام حکمت عملی نے ملک کو(بقیہ نمبر28صفحہ7پر)

دیوالیہ بنا دیا ہے ان خیالات کااظہار مسلم لیگ (ن)کے سابق ممبر صوبائی اسمبلی سید عبدالعلیم شاہ نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کیا انہوں نے کہا کہ تبدیلی کے نام پر عوام کو بیوقوف بنایا گیا ان کو سمجھ نہیں آ رہی کے ملک کو کیسے چلانا ہے عمران نیازی نے مسلم لیگ (ن) کے دور میں بنا ے گئے طیب اردگان ہسپتال ڈیرہ ملتان روڈ کے منصوبوں کی چوری کی جنوبی پنجاب کی عوام کو صوبہ نہیں ملا معیشت کا جنازہ نکالنے والے اب عوام کو مر غی اور انڈوں سے خوش کرنے کی کوشش کر رہے ہیں انہوں نے کہا کہ عوام تاریخ کی بدترین مہنگائی کا سامنا کر رہی ہے ملک پر موجود مسلط ٹولے سے متعلق جن خدشات کا اظہار ہم نے پہلے دن کیا تھا وہ اب پوری قوم کا بیانیہ بن گیا ہے ان کی نااہلی کی وجہ سے معیشت تباہ جبکہ ہو شربا مہنگائی کے ہاتھوں لوگ خود کشی پر مجبور

مہنگائی

مزید : ملتان صفحہ آخر