لیاقت پور میں چوتھی سالانہ سرائیکی کلچرل کانفرنس مقتدر حلقے الگ صوبہ‘ حقوق دلانے میں کردار ادا کریں‘ ظہور دھریجہ‘ مجاہد جتوئی‘ احمد خان

لیاقت پور میں چوتھی سالانہ سرائیکی کلچرل کانفرنس مقتدر حلقے الگ صوبہ‘ حقوق ...

  



لیاقت پور(نامہ نگار)سرائیکی فاونڈیشن پاکستان کے زیراہتمام چوتھی سالانہ سرائیکی کلچرل کانفرنس جھوک فرید چولستان کے مقام پر منقعد ہوئی۔جس کی صدارت چیئرمین سرائیکی فاونڈیشن جام اظہرمراد لاڑ نے کی (بقیہ نمبر42صفحہ7پر)

کانفرنس میں سرائیکی رہنما ظہور دھریجہ،مجاہد جتوئی،احمد خان کانجو ایڈووکیٹ،راشد عزیز بھٹہ،ریاض حسین کھرل،جام فیض اللہ،لالہ اقبال بلوچ،عالمگیر خان سمیت دیگر رہنماوں نے خطاب کیا اور کہاکہ سرائیکی صوبے کے قیام کے حوالے سے جمہوری اداروں سے مایوسی ہوئی ہے۔مقتدر حلقے سرائیکی قوم کو الگ صوبہ سمیت تمام حقوق دلانے میں اپنا کردار ادا کرے۔انہوں نے کہاکہ سیاستدانوں نے وسیب کے لوگوں کو ہمیشہ دھوکہ دیا ہے۔آنے والے الیکشنوں میں صوبے کا لولی پاپ دینے والوں کو قوم مسترد کردے گی۔کانفرنس کے اختتام پر 23اضلاع پر مشتمل الگ صوبہ سرائیکستان بنانے چولستان کے مختلف علاقوں میں کالجز اور بین الاقوامی سطح کی چولستان یونیورسٹی کے قیام،پرائمری تک پورے وسیب میں ابتدائی تعلیم مادری زبان میں دینے،چولستان میں ناجائز الاٹمنٹ ختم کرکے زمینیں مقامی لوگوں کو دینے،چولستان کو الگ ضلعی حیثیت دیئے جانے، چولستان اور تھل دامان کے گلوکاروں،شاعروں،ادیبوں،فنکاروں کی حکومتی سرپرستی کرنے،وسیب میں بسنے والی اقلیتوں کو سماجی,سیاسی,معاشی اور معاشرتی حقوق دئیے جانے، سرائیکی وسیب کے کلچرل اور تاریخی مقامات کو عالمی سطح پر متعاراف کروانے کے لیے اقدامات کرنے اور چولستان و وسیب کی دستکاری کو انٹرنیشنل سطح پر فروغ دینے کے حوالے سے اقدامات کرنے کی قرار دادیں متفقہ طورپر منظور کی گئیں۔ کانفرنس میں کمپیئرنگ کے فرائض ایوب بلوچ نے سرانجام دئیے۔ سرائیکی کلچرل کانفرنس میں سرائیکی گلوکار اجمل ساجد،شاعر جمشید کمتراور تحریکی خدمات پر بیجل داس کو ایوارڈز بھی دئیے گے۔کانفرنس میں چولستانی لوک فنکار آڈو بھگت،موہن بھگت،ہوشو شیدی،عابد حسین عابد،غلام مرتضی ان کھٹ،نازک فریدی،عمران اسد،سمیت دیگر شعرا کرام نے کلام سنایا۔کانفرنس سے غلام مصطفی مظہر،جام سلیم سعیدی،عابد حسین چانڈیہ،نتھو شاہین،جام آصف،دلشاد خان چانڈیہ،صدیق گھنیہ،سمیت دیگر نے بھی خطاب کیا۔

مزید : ملتان صفحہ آخر