شہر شہر حادثے‘ طالبعلم سمیت 7افراد جاں بحق‘متعدد زخمی

شہر شہر حادثے‘ طالبعلم سمیت 7افراد جاں بحق‘متعدد زخمی

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


ہارون آباد‘ سیت پور‘ رحیم یار خان‘ بورے والا‘ اوچشریف‘ ٹبہ سلطان پور (نامہ نگار‘ نمائندہ پاکستان تحصیل رپورٹر‘سٹی رپورٹر‘ بیورو رپورٹ) مختلف واقعات، حادثات میں (بقیہ نمبر43صفحہ7پر)

8جاں بحق ہوگئے ہیں۔ ہارون آباد ٹریفک کے دو مختلف حادثات میں دسویں جماعت کا طالبعلم اور خاتوں سمیت تین افراد جاں بحق جبکہ دو افراد شدید زخمی ہوگئے تفصیلات کے مطابق پہلے حادثے میں ہارون آباد بہاولنگر روڈ پر نہر تھری آر نواحی علاقہ بستی عزیز الدین کے قریب ہارون آباد سے لاہور جانیوالی مسافر بس نے مخالف سمت سے آنیوالی کار کو ٹکر ماردی، جس کے نتیجے میں کار میں سوار نواحی علاقہ ڈونگہ بونگہ کی معروف شخصیت محمد اسلم ڈھڈی کی بیوی عائشہ بی بی اور بیٹا انجینئر اعجاز اسلم موقع پر جاں بحق ہو گئے جبکہ بیٹی شکیلہ اور بیٹا عبدالستار شدید زخمی ہو گئے،دوسرے حادثے میں نواحی علاقہ بنگلہ یتیم والہ میں دسویں جماعت کا طالب علم احسن ولد محمد سرور سکنہ چک نمبر 429شرقی جوکہ گھر سے موٹر سائیکل پر بنگلہ یتیم والہ کے ہائی سکول میٹرک کے پیپر دینے آیا اور سکول پہنچنے کے بعد کوئی چیز بھول جانے کی وجہ واپس گھر جا رہا تھا کہ راستے میں ڈمپر کیساتھ موٹر سائیکل کی ٹکر ہو گئی اور موقع پر ہی جاں بحق ہوگیا،اطلاع پر مقامی پولیس اور ریسکیو ٹیمیں موقع پر پہنچ گئیں،نعشوں اور زخمیوں کو فوری طور پر ہسپتال منتقل کردیا گیا۔پولیس مصروف تفتیش ہے۔ تیزرفتارٹریکٹر ٹرالی کی سائیڈ لگنے سے موٹر سائیکل سوار جاں بحق ہوگیا عبدالخالق بھٹی سلطان پور قصبہ سے دوائی لے کر اپنے بیٹے ظفر اور پوتی تین سالہ صائمہ کے ساتھ موٹرسائیکل پر سوار ہو کر گھر کی جانب واپس آرہے تھے کہ بنیادی مرکز صحت سلطان پور کے قریب تیز رفتار ٹریکٹر ٹرالیوں جن پر باراتی سوار تھے اور ریس لگائی ہوئی تھی کی سائیڈ لگنے سے موٹر سائیکل سوار عبدالخالق اور اس کی پوتی صائمہ گر کر شدید زخمی ہوگئے جنہیں فوری طور پر آر ایچ سی سیت پور لایا گیا لیکن وہ جانبر نہ ہوسکا اور جان بحق ہوگیا جبکہ تین سالہ صائمہ کو شدید زخمی حالت میں وکٹوریہ ہسپتال بہاول پور ریفر کردیا گیا۔ تیزرفتار مسافر بس نے بے قابو ہوکر موٹرسائیکل سوار کچل ڈالے‘ 24سالہ نوجوان موقع پر جاں بحق‘ 10 سالہ لڑکا شدید زخمی‘ تھانہ شیدانی کی حدود موضع اللہ جیوایا لاڑ کے رہائشی غلام عباس نے پولیس کو اپنی شکایت میں بیان کیا کہ اس کا24سالہ بیٹا محمد شہزاد موٹر سائیکل پر سوار ہوکرکام کے سلسلہ میں جارہاتھاکہ کچھ ہی فاصلہ پر تیز رفتار مسافر بس نے بے قابو ہوکر کچل ڈالا اور موٹرسائیکل 10سالہ علی رضا سے جاٹکرا جس کے نتیجہ میں محمد شہزاد زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے موقع پر ہی دم توڑگیا جبکہ علی رضا شدید زخمی ہوگیا‘ ہسپتال منتقل‘ ڈرائیور محمداسماعیل موقع سے فرار ہوگیا۔ پولیس نے والد کی رپورٹ پر مقدمہ درج کرکے کارروائی شروع کردی۔ ملتان روڈ ماچھیوال پی ایس او پٹرول پمپ کے نزدیک ایک موٹر سائیکل سوار پک اپ وین اور ٹرک سے ٹکرا کر موقع پر جاں بحق ہو گیا۔ جاں بحق ہونے والے کی شناخت ملک محمد عاشق ولد لال دین سکنہ بوریوالا کے نام سے ہوئی ہے۔ ملک محمد عاشق وارڈ نمبر 16 حبیب کالونی سے پی ٹی آئی کا سرگرم رکن تھا۔حادثے کی اطلاع ملتے ہی ریسکیو 1122 اور تھانہ ماچھیوال کی نفری موقع پر پہنچ گئی وقوعہ کی جانچ پڑتال کرنے کے بعد ڈیڈ باڈی کو ورثاء کے حوالے کر دیا گیا۔ٹرک ڈرائیور موقع سے فرار جبکہ پک اپ وین پولیس نے قبضہ میں لے کر کاروائی کا آغاز کر دیا ہے۔کنویں سے ریت نکالتے ہوئے تودہ گرنے سے مزدور تلے دب کر جاں بحق ہوگیا اوچ شریف میں کنواں سے ریت نکالتے ہوئے حادثہ پیش آنے پر مزدور دب کر جاں بحق ہو گیا ہے, نواحی علاقہ پلہ ہمشیرہ کا رہائشی مزدور فاروق احمد گزشتہ روز کنواں سے ریت نکالنے میں مصروف تھا کہ اچانک ان کے اوپر تودہ گر گیا جس کے نتیجہ میں مزدور تلے دب گیا اہل علاقہ کی اطلاع پر ریسکیو1122 اہلکار جائے حادثہ پہنچ گئے ملبے تلے دبے مزدور کو نکال کر طبی امداد کے لئے اسپتال منتقل کیا لیکن وہ دم گھٹنے کے باعث دم توڑ چکا تھا جس کی لاش ورثاء کے حوالے کر دی گئی ہے۔ ٹبہ سلطان پورکے نواحی علاقہ چک نمبر144ڈبلیو بی کا رہائشی بھٹہ مالک حاجی جاوید اقبال ڈھڈی اپنے ملازم کے ہمراہ بھٹہ چک نمبر146ڈبلیو بی سے رات کے وقت اپنے گھر واپس جارہا تھا کہ راستہ میں سڑک کنارے کھڑے مشکوک افراد کو دیکھ خوف کے مارے اپنی موٹر سائیکل تیز کرلی جس کے باعث خوف کی وجہ سے دماغ کی شریان پھٹنے سے بھٹہ مالک حاجی جاوید اقبال ڈھڈی چلتی ہوئی موٹر سائیکل سے گر کر جابحق ہو گیا لوگوں نے منہ اور ناک سے خون نکلتا دیکھ کر پولیس کو ڈکیتی کے دوران مزاحمت ڈاکوؤں کی فائر نگ سے جاوید اقبال ڈھڈی کو قتل کر نے کی اطلاع دے دی جس پر پولیس نے موقع پر پہنچ کرتمام صورتحال کا جائزہ لینے کے بعد لاش کو ضروری کاروائی کے لئے ہسپتال منتقل کیا گیا جہاں پر ڈاکٹروں نے تصدیق کرتے ہوئے بتایاکہ حاجی جاوید اقبال ڈھڈی کی موت سر میں شدید چوٹیں اور خوف کے مارے حرکت قلب بند ہونے کی وجہ سے واقعہ ہوئی ہے حاجی جاوید اقبال ڈھڈی کی بعد ازنماز جنازہ اُن کی رہائش گاہ چک نمبر144ڈبلیو بی میں اداکی گئی جس میں سینکڑوں کی تعداد میں علاقہ کی عوام نے شرکت کی۔ بستی میر چاکرخان 12والا پل کے علاقہ میں بوسیدہ چھت زمین بوس ہوگئی جس کے نتیجہ میں کمرے میں موجود ایک ہی گھر کے تین افراد 7سالہ کمسن فلک شیر‘ 42سالہ اقبال بی بی اور21سالہ نوجوان محمدندیم ملبے تلے دب گئے‘ اہل علاقہ نے اپنی مدد آپ کے تحت ملبے کوہٹا کر تینوں زخمیوں کو نکال لیا اورریسکیو کی مدد سے طبی امداد کیلئے ہسپتال منتقل کردیا جہاں انہیں طبی امداد فراہم کی جارہی ہے جبکہ کمسن فلک شیر کی حالت تشویشناک بیان کی جارہی ہے۔