مہنگائی‘ سونامی خان کے پاس قوم کو دینے کیلئے صرف تسلیاں‘ علی حیدر گیلانی

  مہنگائی‘ سونامی خان کے پاس قوم کو دینے کیلئے صرف تسلیاں‘ علی حیدر گیلانی

  



ملتان (سٹی رپورٹر)پیپلزپارٹی جنوبی پنجاب کے رہنما اور رکن پنجاب اسمبلی علی حیدر گیلانی،پیپلزپارٹی ضلع ملتان کے سیکرٹری اطلاعات چوہدری محمد یسین نے(بقیہ نمبر46صفحہ7پر)

کہا ہے کہ حکمرانوں کی ڈوبتی کشتی کو اب کوئی نہیں بچا سکتا اب گرتی دیوار کو دھکا کی ضرورت ہے حکمران آج بھی بکری انڈے کی سیاست کررہے ہیں سونامی خان کے پاس قوم کو دینے کے لیے صرف جھوٹی تسلیاں ہیں عرصہ ڈیڈھ سال سے ملک و قوم کو اندھیروں میں دھکیل رکھا ہے غریب عوام خودکشیاں کرنے پر مجبور ہیں اپنے مشترکہ بیان میں انہوں نے کہا کہ حکمرانوں نے عوام سے روزگار کے ساتھ ساتھ آٹا،گھی،چینی بھی ناپید کردی ہے پی پی پی قیادت غریب عوام کو ان حکمرانوں اور آئی ایم ایف کے رحم و کرم پر نہ چھوڑے گی پارٹی قیادت غریب عوام کو حکمرانوں سے چھٹکارا دلانے کے لیے عوامی قوت سے میدان عمل میں آئے گی انہوں نے کہا کہ جھوٹے حکمرانوں نے صوبہ بنانے کا وعدہ کرکے سب سیکرٹریٹ بھی نہ بنا سکے نہ ہی حکمرانوں کے پاس اس کی کوئی منصوبہ بندی ہے انہوں نے مزید کہا کہ جنوبی پنجاب کے ساتھ پہلے ن لیگ اور اب پی ٹی آئی نے دھوکہ کیا ہے جنوبی پنجاب صوبہ کا ادھورا خواب پاکستان پیپلز پارٹی اقتدار میں آکر پورا کریگی جس نے جنوبی پنجاب صوبہ کا نعرہ بلند کیا علی حیدر گیلانی اور چوہدری یسین نے مزید کہا کہ حکمرانوں کو آئی ایم ایف سے چھٹکارہ حاصل کرنا ہو گا ورنہ قوم ان کا حشر کرنے کے لیے سڑکوں پر آنے کو تیار ہو چکی ہے حکمران ٹولے کے چند افراد نے غریبوں کے ساتھ معاشی دہشت گردی کی ہے چینی آٹے اور گیس بجلی کی مد میں غریبوں کو اربوں کو روپے کا ٹیکہ لگایا جس کا قوم حساب لے گی

علی حیدر

مزید : ملتان صفحہ آخر