پارک میں کانسٹیبل، خاتون میں جھگڑا، ویڈیوسوشل میڈیاپروائرل

پارک میں کانسٹیبل، خاتون میں جھگڑا، ویڈیوسوشل میڈیاپروائرل

  



,ملتان (وقائع نگار)پارک میں پولیس کانسٹیبل اور خاتون کے مابین ہونے والے لڑائی جھگڑے کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئی۔جس میں پولیس کانسٹیبل معاملات درگزر کرنے کا کہتا رہا۔جبکہ خاتون ہزاروں روپے ٹھگنے اٹھانے کے بارے میں بیان کرتی رہی(بقیہ نمبر47صفحہ7پر)

ہے۔معلوم ہوا ہے گزشتہ روزملتان کے تھانہ لوہاری گیٹ کے علاقے میں واقع شاہ شمس پارک میں اقراء نامی خاتون نے پولیس کانسٹیبل بلال کو بلوایا۔جو وہاں پر آگیا۔اسی اثناء میں خاتون کے قریبی عزیز اپنے ساتھیوں کے ہمراہ بھی موقع پر پہنچ گئے۔جہنوں نے آتے ہی پولیس کانسٹیبل بلال کو گردن پکڑ لیا۔اور ہاتھا پائی کی۔اس تمام واقعہ کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئی۔جس میں دیکھا جاسکتا ہے کہ اقراء نامی خاتون پولیس کانسٹیبل بلال کو کہہ رہی ہے کہ تم مجھے اکرم کے گھر کیوں لیکر جاتے رہے ہو۔مجھ سے چالیس ہزار روپے لئے۔اس دوران بلال کہتا رہا کہ یہ معاملہ گھر بیٹھ کر حل کر لیتے ہیں۔یہاں مجمع لگانے کی کیا ضرورت ہے۔مگر مذکورہ خاتون ایک نہ مانی۔خاتون کے عزیز اور اسکے ساتھی سی پی او سے رابطہ کرنے کا کہتے رہے ہیں۔ذرائع نے اس بات کا انکشاف کیا ہے کہ بلال پولیس کانسٹیبل نے اقراء کو نوکری جھانسہ۔تاہم مقامی پولیس یا دیگر ذرائع نے پولیس کانسٹیبل مے خلاف قانونی کاروائی کی تصدیق نہیں کی ہے۔

وائرل

مزید : ملتان صفحہ آخر