ہائی کورٹ بار ایسوسی ایشن ملتان کا آج سالانہ عشائیہ‘چیف جسٹس مامون رشید شیخ، جسٹس محمد قاسم خان کی شرکت کا امکان تقریب کی تیاریاں مکمل

  ہائی کورٹ بار ایسوسی ایشن ملتان کا آج سالانہ عشائیہ‘چیف جسٹس مامون رشید ...

  



ملتان (کو رٹ رپورٹر) ہائیکورٹ بار ایسوسی ایشن ملتان کا سالانہ عشائیہ آج ہوگاتقریب کے مہمان خصوصی چیف جسٹس (بقیہ نمبر30صفحہ7پر)

لاہور ہائیکورٹ جسٹس مامون رشید شیخ اور نامزد چیف جسٹس لاہور ہائیکورٹ جسٹس محمد قاسم خان ہوں گے ہائیکورٹ بار کے زیر اہتمام سالانہ تقریب آج شام 7 بجے ہائیکورٹ لان میں شروع ہوگی اس ضمن میں بار انتظامیہ نے صدر ہائیکورٹ بار ملک حیدر عثمان کی سربراہی میں تقریب کی تیاریاں مکمل کر لی ہیں۔ جن کا کہنا تھا کہ چیف جسٹس لاہور ہائیکورٹ اور نامزد چیف جسٹس بار کے مختلف منصوبوں کا افتتاح بھی کریں گے وکلاء کی جانب سے سالانہ تقریب چیف جسٹس لاہور ہائیکورٹ مامون رشید شیخ کو فئیر ویل اور نامزد چیف جسٹس لاہور ہائیکورٹ جسٹس محمد قاسم خان کو استقبالیہ دینے کے لیے منعقد کی جارہی ہے۔

متوقع

مزید : ملتان صفحہ آخر