ہائی کورٹ ملتان بنچ‘ 9واں نظر ثانی روسٹر فائنل

  ہائی کورٹ ملتان بنچ‘ 9واں نظر ثانی روسٹر فائنل

  



ملتان (کو رٹ رپورٹر) ہائیکورٹ ملتان بنچ میں مقدمات کی سماعت کرنے والے فاضل جسٹس صاحبان پر مشتمل 9واں (بقیہ نمبر31صفحہ7پر)

نظر ثانی روسٹر جاری کردیا گیا ہے۔ چیف جسٹس لاہور ہائیکورٹ کی منظوری کے بعد جاری کردہ روسٹر کے مطابق چیف جسٹس لاہور ہائیکورٹ جسٹس مامون الرشید شیخ اور نامزد چیف جسٹس لاہور ہائیکورٹ جسٹس محمد قاسم خان آج 25 فروری کو ملتان بنچ میں مقدمات کی سماعت کریں گے جبکہ چار ڈویثرن بنچ بھی مقدمات کی سماعت کے لیے تشکیل دیے گئے ہیں۔پہلے ڈویثرن بینچ میں جسٹس محمد مسعود جہانگیر اور جسٹس جواد حسن جو کہ 2 مارچ سے سول مقدمات پر سماعت کریں گے۔ دوسرے ڈویثرن بینچ میں سید شہباز علی رضوی اور جسٹس اسجد جاوید گھرال کریمنل مقدمات، تیسرے ڈویثرن بینچ میں جسٹس مشتاق احمد اور جسٹس فاروق حیدر شامل ہیں جو کہ 27 فروری تک فرائض انجام دیں گے ان کے متبادل بننے والے بینچ میں جسٹس مشتاق احمد اور جسٹس مجاہد مستقیم احمد پر مشتمل ہے جو 2 مارچ سے مقدمات کی سماعت کریں گے، چوتھا ڈویثرن بینچ جسٹس مجاہد مستقیم احمد اور جسٹس جواد حسن پر مشتمل ہے جو کہ 26 فروری تک فرائض انجام دے گا۔ جبکہ سنگل بنچز میں جسٹس امیر بھٹی آج 25 فروری سے 27 فروری، جسٹس محمد مسعود جہانگیر 2 مارچ سے، جسٹس جواد حسن کل تک فرائض انجام دیں اور دوبارہ 2 مارچ سے ملتان بنچ میں شامل ہوں گیاور جسٹس فاروق حیدر 29 فروری تک ملتان بنچ میں فرائض انجام دیں گے۔

روسٹر فائنل

مزید : ملتان صفحہ آخر