ٹی ایچ کیو احمد پور سیال میں سہولیات کی فراہمی کو یقینی بنایا جائیگا‘ صاحبزادہ محبوب سلطان

      ٹی ایچ کیو احمد پور سیال میں سہولیات کی فراہمی کو یقینی بنایا جائیگا‘ ...

  



گڑھ مہاراجہ(نامہ نگار)وفاقی وزیر سفیران صاحبزداہ محمد محبوب سلطان نے کہا ہے کہ پاکستان تحریک انصاف کی حکومت(بقیہ نمبر32صفحہ7پر)

کی ترجیحات میں صحت اور تعلیم کے شعبہ جات کو خاص توجہ دی جارہی ہے۔ عوام کے مسائل کو گراس روٹ لیول پر حل کرنے کے لئے ہر وقت کوشاں ہیں اور انشاللہ اپنے حلقے کے تمام مسائل کے خاتمے میں کوئی کسر باقی نہیں چھوڑیں گے۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے ٹی ایچ کیو احمد پور سیال میں گائنی وارڈز،ڈینٹل یونٹ،پیڈز نرسری وارڈ کی افتتاحی تقریب میں عوامی اجتماع سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ وفاقی وزیر صاحبزداہ محمد محبوب سلطان نے کہا کہ کسی بھی حلقہ انتخاب میں صحت کی سہولیات بنیادی حیثیت کی حامل ہوتی ہیں۔ اپنے عوام کے صحت سے متعلق حقیقی مسائل کے حل کے لئے ترقیاتی جا ل بچھایا جائیگا۔عوام کی محبت کا قرض ان کی خدمت کر کے اتاریں گے بہت جلد حضرت سلطان باہو سے منسوب 200بستر کا جد ید ہسپتال بھی تحصیل میں بنایا جائے گا۔وفاقی پارلیمانی سیکرٹری صاحبزداہ محمد امیر سلطان نے کہا کہ ٹی ایچ کیو میں سہولیات کی فراہمی کو یقینی بنایا جائے گا پارلیمارنی سیکرٹری پنجاب رانا شہباز احمد خان نے کہا کہ ٹی ایچ کیو میں حکومت پنجاب سے بیڈز میں اضافہ کر وایا جائے گاایم ایس ڈاکٹر حفیظ اللہ خان خالد نے مہمانان گرامی کا شکریہ ادا کیا اور ہسپتال کو درپیش مسائل بتائے اس موقع پر میاں غلام غازی سیال،چوہدری عثمان قدیر چیمہ،رانا امتیاز احمد خان،معززین علاقہ موجود تھا۔

محبوب سلطان

مزید : ملتان صفحہ آخر