رحیم یار خان‘ پاکستان نیوی ریکروٹمنٹ اینڈ سلیکشن سنٹر کے کمانڈر راؤ محمد چراغ‘ ایم سی آفیسر سجاد حجازی اور سٹاف کے اعزاز میں استقبالیہ تقریب‘ اہم شخصیات کی شرکت
رحیم یارخان(نمائندہ پاکستان)پاکستان نیوی ریٹائرڈ کیمیونٹی ضلع رحیم یارخاں کے زیر اہتما م پاکستان نیوی ریکروٹمنٹ(بقیہ نمبر34صفحہ7پر)
اینڈ سیلیکشن سنٹرکے کمانڈر راؤ محمد چراغ،ایم سی آفیسر سجاد حجازی اور تمام اسٹاف کے اعزاز میں کینال کنٹری کلب میں استقبالیہ تقریب و ڈنر کا اہتمام کیا گیا، جس میں پاکستان نیوی ریٹائرڈ کیمیونٹی کے صدر و سرپرست ایف سی پی آفیسر(ر) نذیر احمد طاہرقادری، سیکرٹری جنرل ایل آر او(ر) محمد ارشد جاوید، پیٹی آفیسر(ر) غلام مرتضی،سب لیفٹیننٹ(ر)حبیب الرحمن،ایف سی آفیسر(ر) نواز علی،ایف سی پی آفیسر(ر)راؤ عبدالقدیر،ایف سی پی آفیسر(ر)اصغر علی، پیٹی آفیسر(ر)محمد افضل،محمد حنیف طاہرمحمد امین ناصر، لیڈنگ(ر) شاہد اقبال شاہین، پیٹی آفیسر(ر)عبدالشکور شاہد،پیٹی آفیسر(ر) بشیر احمد بھٹی،ریاض احمد اور پاکستان نیوی سیلیکشن سنٹر کے تمام اسٹاف نے مہمان اعزاز کے طور پر شرکت کی، تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کمانڈر راؤ محمد چراغ نے کہا کہ سب سے پہلے تو میں پاکستان نیوی ریٹائرڈ کیمیونٹی کا تہ دل سے شکریہ ادا کرتا ہوں کہ جنہوں اپنی محبت کا اظہار کرتے ہوئے اپنے حاضر سروس دوستوں کے اعزاز میں ڈنر کا اہتمام کر کے مل بیٹھنے کا موقع فراہم کیا،پاک نیوی کی ریٹائرڈ کیمیونٹی ہمارا بازو ہیں اور آج میرا دل بھی فخر سے بڑا ہو گیا ہے کہ میرے اسٹاف میں ریٹائرڈ کیمیونٹی کا بھی اضافہ ہوگیا ہے، انہوں نے کہا کہ رحیم یار خاں میں بھرتی دفتر کا قیام جنوبی پنجاب کی عوام کا دیرینہ مطالبہ تھا جس کو موجودہ حکومت کے دور میں منظور کیا گیایہ دفتر کینال ویو نزد سٹی سکول قائم کیا گیا ہے اور عنقریب ضلع بھر میں تشہیری مہم بھی شروع کی جائے گی اور نوجوان نسل کو پاک نیوی میں شمولیت کی طرف راغب کرنے کے لئے اور پاکستان نیوی سے متعلق معلومات کے سلسلہ میں تمام بڑے کالجز اور یونیورسٹیز میں موٹیویشن وزٹ کا سلسللہ بھی شروع کر رہے ہیں اورکوشش کریں گے کہ بھرتی کے لئے آنے والوں کو تمام سہولیات فراہم کریں آج کے جدید دور میں گھر بیٹھے آن لائن رجسٹریشن ہوجاتی ہے تمام سسٹم کمپیوٹرائزڈ ہے اور تمام بھرتی میرٹ کی بنیاد پر ہوتی ہے،انہوں نے مزید کہا کہ نیوی دفتر کے قیام سے پاک نیوی ریٹائرڈ کیمیونٹی کے مسائل حل کرنے میں بھی مدد ملے گی اور جہاں مجھے آپ کی ضرورت محسوس ہوء وہاں آپ سے بھی معلومات شیئر کی جائیں گی، انہوں نے کہا کہ پیسہ کمانے کی بھی ایک عمر ہوتی ہے انسان کو ہر حالت میں اللہ کا شکر ادا کرتے رہنا چاہیے اور ہر وقت خوش رہنا ہی بہترین صحت کی علامت ہے ریٹائرمنٹ کے بعد اس قسم کی سوسائٹی مصروفیات کو جاری رکھنے کا بہترین ذریعہ ہیں اص طرح انسان کبھی بوڑھا نہیں ہوتا اور دوستوں سے مل بیٹھ کر مسائل حل کئے جا سکتے ہیں،اس سے قبل سیکرٹری جنرل محمد ارشد جاوید نے تمام اسٹاف کو خوش آمدید کہا اور اسٹیج سیکرٹری کے فرائض بھی انجام کئے جبکہ تلاوت کلام پاک پیٹی آفیسر (ر)محمد حنیف طاہر اور نعت پاک نمائندہ خصوصی نوائے وقت صادق ضیاء نے پیش کی، اس موقع پر پاکستان نیوی ریٹائرڈ کیمیونٹی کے تمام عہدیداران نے اپنا مکمل تعارف کرایا اورکمانڈر اور اسٹاف کو گلدستے پیش کئے گئے،اس موقع پر پاکستان نیوی ریٹائرڈ کیمونٹی کے صدر اور سرپرست ایف سی پی آفیسر(ر)نزیر احمد طاہر قادری نے اپنے استقبالیہ خطاب میں کہا کہ میں تمام کیمیونٹی کی طرف سے کمانڈراور NRO کے تمام اسٹاف کو رحیم یار خاں میں تعیناتی پر خوش آمدید کہتا ہوں میں خصوصی طور پر چیف آف نیول اسٹاف ایڈمرل ظفر محمود عباسی کا شکریہ ادا کرتا ہوں جنہوں نے جنوبی پنجاب کے آخری ضلع میں بھرتی دفتر قائم کرنے کی منظوری دی اور بجٹ منظور کرایا، نذیر احمد طاہرقادری نے رحیم یار خاں میں بھرتی دفتر کے قیام کے لئے کموڈور اعجازکی کاوشوں کا بھی شکریہ ادا کیا،انہوں نے کہا کہ پاکستان نیوی ریٹائرڈ کیمیونٹی کو بھی بہت سے مسائل کا سامنا ہے اور امید ہے کہ نیوی دفتر کے قیام سے بہت سے مسائل حل کرنے میں مدد ملے گی اس کے علاوہ قومی دن کو اور نیوی کی مختلف تقریبات کو اپنے حاضر سروس بھائیوں کے ساتھ منانے کے مواقع بھی فراہم ہونگے تاکہ آپس میں محبت کا یہ سلسلہ قائم و دائم رہے ہم ریٹائرڈ ضرور ہوئے ہیں لیکن ہمارے دل آج بھی پاک نیوی کے ساتھ دھڑکتے ہیں اور ہم ہر مشکل وقت میں پاکستان نیوی کے شانہ بشانہ ہوں گے جب بھی نیوی کو ضرورت پڑی ہم انشاء اللہ ہر وقت اپنے تن من دھن کی قربانی دینے کے لئے تیار ملیں گے،ہمارا جذبہ جہاد آج بھی زندہ ہے،میں اس موقع پر پریس کلب کے حالیہ انتخابات میں کامیاب ہونے والے تمام عہدیداران کو بھی مبارک باد دیتا ہوں، انہوں نے کہا کہ پاکستان نیوی ریٹائرڈ کیمیونٹی عنقریب ضلعی سطح پر نیول ری یونین کا بھی اہتمام کرے گی جس میں پاکستان نیوی کے تمام ریٹائرڈ آفیسرزسی پی اوز،پی اوز اورسیلرزکو مدعو کیا جائے گا،اس موقع سیکنڈ انچارج ایم سی پی آفیسر سجاد حجازی نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ NRO کا آفس آپ کی رہنمائی کے لئے ہر وقت کھلا ہے، آخر میں ملکی سلامتی پاکستان نیوی اور پاک مسلح افواج کے لئے خصوصی دعا کی گئی۔
شرکت