مال بردار ٹرین کی 2ویگنیں اُترنے کامعاملہ سٹاف کے بیانات قلمبند کرنیکا سلسلہ شروع

  مال بردار ٹرین کی 2ویگنیں اُترنے کامعاملہ سٹاف کے بیانات قلمبند کرنیکا ...

  



ملتان(نمائندہ خصوصی)ڈیرہ تاج میں مال بردار ریل گاڑی کی 2ویگنیں ریلوے لائن سے اترنے کے واقعہ میں سٹاف (بقیہ نمبر36صفحہ7پر)

کے بیانات قلم بندکرنے کاسلسلہ شروع کردیاگیاہے۔بتایاجاتاہے کہ اسسٹنٹ اسٹیشن ماسٹر،پوائنٹس مین اوردیگرملازمین نے اپنے بیانات قلم بندکروادئیے ہیں جبکہ ٹرین گارڈاورٹرین انجن ڈرائیورنے اپنے تحریری بیانات ابھی قلم بندکروانے ہیں جس کے بعدڈویژنل افسران کی ٹیم ان بیانات کی روشنی میں ملازمین سے باقاعدہ سوال جواب کاسلسلہ شروع کرے گی۔واضح رہے کہ29دسمبرکوڈیرہ تاج ریلوے اسٹیشن کے یارڈمیں مال بردارٹرین کی 2ویگینیں ریلوے لائن سے اترگئیں تھیں۔

بیانات

مزید : ملتان صفحہ آخر