حکومت لوگوں کی محرومیاں ختم کرنے کیلئے اقدامات کررہی ہے‘ شاہ محمود قریشی

  حکومت لوگوں کی محرومیاں ختم کرنے کیلئے اقدامات کررہی ہے‘ شاہ محمود قریشی

  



ملتان(نیوز رپورٹر)پاکستان تحریک انصاف کی حکومت عوام کو انصاف پر مبنی ہر سہولت میسر کرنے کے لئے کوشاں ہے کیونکہ وزیر عظم پاکستان عمران خان کے ویژن کے مطابق پورے پاکستان ہر شہری کو انصاف کی فراہمی کو یقینی بنایا جائے گا کسی غریب کو کسی امیر پر کوئی فقیت(بقیہ نمبر31صفحہ12پر)

حاصل نہ ہر کام میرٹ کی بنیاد پر ترجیح دیا جارہا تاکہ قابل لوگوں کو نوکریوں کے مواقع زیادہ سے زیادہ مل سکے،ان خیالات کا اظہار وزیر خارجہ پاکستان مخدوم شاہ محمود قریشی نے گزشتہ روز فاروق پورہ چین ماڑی ملک صدام کی جانب سے دیئے گئے ظہرانہ میں کی، مزید کہا کہ پی ٹی آئی کی حکومت ملک میں چھپی ہوئی محرومیوں کو دور کرنے کے لئے انھتک کوششیں کررہی ہیں، ظہرانہ میں میاں جمیل، رانا عبدالجبار، منور قریشی، ملک الیاس، ملک اویس، شیخ طاہر، شیخ بابر، ساجد سہیل، اعجاز قریشی، راوامجد ودیگر شریک تھے۔ وزیر خارجہ مخدوم شاہ محمود قریشی نے کہا ہے کہ مخدوم راجو شاہ گردیزی ایک نیک اور با عمل انسان تھے۔انہوں نے شریعت محمدی کے تحت تمام زندگی اطاعت خدا میں گزاری‘ وہ سچے عاشق رسول تھے۔ وہ ایک درویش صفت اور بندہ پرور انسان تھے۔ ان کی وفات نہ صرف گردیزی خاندان بلکہ خطے کیلئے ایک بہت بڑا نقصان ہے۔ ان کی خدمات کو تادیر یاد رکھا جائے گا۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے گزشتہ روز دربار حضرت شاہ یوسف گردیز میں مخدوم راجو شاہ گردیزی مرحوم کے خاندان سے تعزیت کرتے ہوئے کیا۔ انہوں نے کہا مرحوم کے ساتھ ایک اچھا اور دیرینہ تعلق تھا جسے خوش اسلوبی سے نبھایا۔مرحوم اعلیٰ خاندانی روایات کے امین تھے۔مرحوم ایک دیندار اور فرشتہ صفت انسان تھے۔ انہوں نے حقوق اللہ کے ساتھ حقوق العباد کا بھی خیال رکھا۔ وزیر خارجہ مخدوم شاہ محمود قریشی نے مرحوم کے ایصال ثواب کیلئے فاتحہ پڑھی اور مرحوم کے درجات کی بلندی اور لواحقین کیلئے صبرو جمیل کی دعا کی۔ اس موقع پر مخدوم روشن علی گردیزی‘ سید جمیل عباس گردیزی‘ صوبائی پارلیمانی سیکرٹری ندیم قریشی‘ سید مظہر عباس گردیزی‘ سید جاوید حیدر گردیزی‘ شیخ طاہر‘طاہر قریشی‘ سید زاہد حسین گردیزی‘ سید مظہر عباس گردیزی‘ مہر مزین عباس چاون‘ سید بابر شاہ‘ راؤ امجد علی‘ سید عمران حیدر گردیزی موجودتھے۔ بعدازاں وزیر خارجہ مخدوم شاہ محمود قریشی نے دربار حضرت شاہ یوسف گردیز میں دربار پر حاضری دی اور ملک کی ترقی اور سلامتی کیلئے خصوصی دعا کروائی۔

شاہ محمود

مزید : ملتان صفحہ آخر