کشمیر کی خصوصی حیثیت کا خاتمہ عالمی قوانین کی خلاف ورزی‘ سید فخر امام

      کشمیر کی خصوصی حیثیت کا خاتمہ عالمی قوانین کی خلاف ورزی‘ سید فخر امام

  



کبیروالا (تحصیل رپورٹر)کشمیری عوام کوان کامنصفانہ حق خودارادیت دیاجاناچاہیے،پاکستان کامطالبہ ہے کہ اقوام متحدہ کشمیر میں رائے شماری کرائے اور کشمیریوں کو بنیادی حقوق دے، پاکستان کی افواج،حکومت اور عوام‘ کشمیریوں کے ساتھ کھڑے ہیں، ہمیں مذمت (بقیہ نمبر32صفحہ12پر)

سے آگے بڑھ کر ہندو توا اور نازی سوچ کا مقابلہ کرنا ہوگا،ان خیالات کا اظہار چیئرمین کشمیر کمیٹی سید فخرامام نے اپنے حلقہ انتخاب کی مختلف یونین کونسلوں کا دورہ کرنے دوران میڈیا اور کارکنان سے گفتگو کرتے ہوئے کیا۔انہوں نے مزیدکہا کہ فخر امام نے مزید کہا کہ مسئلہ کشمیرپر گزشتہ دنوں یو این سکیورٹی کونسل کا اجلاس ہوا اور دنیا کی طاقتور پارلیمانوں میں مسئلہ کشمیر پر بحث ہوئی، جس سے یہ مسئلہ پوری دنیا کی توجہ کا مرکز بنا ہوا ہے۔ مودی حکومت کی جانب سے کشمیر کی خصوصی حیثیت کا خاتمہ عالمی قوانین کی خلاف ورزی ہے، کشمیر کو خصوصی حیثیت نہرو نے انٹرنل اریجمنٹ کے تحت دی، مودی کا یہ اقدام کشمیریوں کی نسل کشی و ڈیموگرافی تبدیل کرنے کے لئے ہے، بھارتی حکومت کی جانب سے شہریت ایکٹ میں تبدیلی بھی اسی کا نتیجہ ہے۔ چیئرمین کشمیر کمیٹی سید فخرامام نے اپنے حلقہ کے مختلف علاقوں کا دورہ کے دوران کبیروالا شہر سمیت مختلف یونین کونسلوں میں حاجی مشتاق دنیدار کے والد، پل باگڑ میں میاں محمد قاسم سرگانہ کی والدہ،کبیروالا شہر میں معروف ٹرانسپورٹر حاجی محمد رفیق دیندار، ماہر تعلیم مہر عبدالرزاق سڈھل کے چچازاد بھائی عبدالرحمن سڈھل،معروف شاعر سید حسنین اصغر تبسم،ممبر ڈویژنل امن کمیٹی سید سہیل عابدی کی والدہ،سابق جنر ل کونسلر حاجی گل محمد بھٹی کی بیوہ،ڈاکٹر محبوب حسین بھٹی کی خوش دامن،ملک سجاد حسین بھٹی،ملک قیصر عباس بھٹی،ملک مجاہد عباس بھٹی کی والدہ،اصغر شاہد خالد خان پنیاں کی والدہ کی وفات پر اظہار تعزیت اور مرحومین کیلئے فاتحہ خوانی کرنے کے موقع پر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کیا۔اس موقع پر صوبائی وزیر مینجمنٹ اینڈ پروفیشنل ڈویلپمنٹ ڈیپارٹمنٹ سید حسین جہانیاں گردیزی،سید منتظر مہدی،سید حسنین اصغر تبسم،سید جاوید اختر شاہ،سید فرخ رضا،حاجی محمد ارشد سنگا،ملک محمد اشرف قمر بھٹی،حفیظ سعیدی،ملک حق نواز لپرا، ڈاکٹر عبدالوحید آراہیں،منشی مختار کھوکھر،منشی رب نواز شخ بلال،سید جواد شاہ، میاں اجمل سرگانہ،حاجی غلام مصطفیٰ بھٹی،میاں مصعب حیدر سرگانہ،شیخ محمد ارشد،چوہدری امجد صابر،سردار عاطف سہو،محمد رفیق بھٹہ،رانا ماجد مصطفےٰ اور دیگر بھی موجود تھے۔

فخر امام

مزید : ملتان صفحہ آخر