پیدل سفر‘ پاکستانی نژاد امریکی شہری عامر شہزاد کی صادق آباد انٹری

  پیدل سفر‘ پاکستانی نژاد امریکی شہری عامر شہزاد کی صادق آباد انٹری

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


صادق آباد(نمائندہ خصوصی)پاکستانی نژاد امریکن شہری عامر شہزاد ''واک فار کلین اینڈ گرین پاکستان کے سلوگن'' کے ساتھ کراچی سے خنجراب تک کا پیدل سفر کرتے ہوئے 20ویں روز سندھ سے صوبہ پنجاب میں داخل ہو کر صادق آبادپہنچ گئے، چائنہ بارڈر تک جانے(بقیہ نمبر34صفحہ12پر)

کیلئے آگے کا سفر شروع کر دیا۔ گزشتہ روز صادق آباد پہنچنے پر چیئرمین پاکستان لائف کیئر فاؤنڈیشن میاں محمد شریف راشد‘ ایس پی موٹر وے پولیس چوہدری عاطف شہزاد‘ عامر شہزاد وڑائچ‘چوہدری اختر وڑائچ‘ شیخ فاروق‘ عثمان جبار‘ابراہیم سمیت سول سوسائٹی نے ان کا شاندار استقبال کیا، اس موقع پر عامر شہزاد نے پاکستان لائف کیئر فاؤنڈیشن اور موٹر وے اینڈ ہائی وے پولیس کے زیر اہتمام مقامی ہوٹل میں پودا لگا کر کلین اینڈ گرین مہم کاآغازبھی کیا۔ عامر شہزاد نے صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے کہاکہ وہ 2300کلو میٹر تک سفر پیدل کرکے دنیا کو بتاناچاہتے ہیں کہ پاکستان ایک پرامن ملک ہے پاکستان کے خوبصورتی دنیا کودکھانی ہے واک کا سلوگن واک فار کلین اینڈ گرین پاکستان رکھا ہے پاکستان کو کلین اینڈ گرین بناناہے۔میاں محمدشریف راشد اورایس پی موٹر وے چوہدری عاطف شہزاد نے کہا کہ پاکستانی نژاد امریکی شہری عامر شہزاد کے اس پیدل سفر سے دنیا کو پاکستان کا مثبت چہرہ دکھانے میں مدد ملے گی ہم عامر شہزاد کے آگے کے سفر کیلئے دعا گو ہیں
انٹری