چیف ایگزیکٹو آفیسر میپکو انجینئر طاہر محمود کا بہاولنگر سرکل کا دورہ
ملتان (نیوز رپورٹر) چیف ایگزیکٹو آفیسر میپکو انجینئرطاہر محمود نے کہاہے کہ فیڈرز کی مینٹی نینس اور ٹرپنگ کی شرح کم کرنے کے لئے جاری منصوبے فروری 2020?ء کے اختتام تک مکمل کئے جائیں تاکہ موسم گرمامیں صارفین کو بہتروولٹیج کے ساتھ بجلی کی فراہمی ممکن ہوسکے۔(بقیہ نمبر40صفحہ12پر)
خطرناک مقامات پر تاروں کی درستگی اور پولز کی تبدیلی و تنصیب کا عمل جلد از جلد مکمل کرکے رپورٹ ہیڈ کوارٹر بھجوائی جائے۔وہ میپکو بہاولنگر سرکل کے دورے کے موقع پر افسران سے خطاب کررہے تھے۔ انہوں نے سرکل کے تمام ایس ڈی اوز کو ہدایت کی ہے کہ وہ 10ہزارروپے سے زائد مالیت کے ڈیفالٹرز کے خلاف ایمرجنسی بنیادوں پر ایکشن لیں اور واجبات وصولی کے لئے اپنا کردار ادا کریں۔واجبات /بلوں کی عدم ادائیگی پر کنکشنز منقطع کئے جائیں۔انہوں نے کہا کہ سرکل کونئے کنکشنوں کی فراہمی اور خراب میٹروں کی تبدیلی کے لئے میٹرز فراہم کردئیے گئے ہیں۔ ایکسین اور ایس ڈی اوز سٹورز سے ضرورت کے مطابق میٹرز حاصل کرکے نصب کروائیں۔ چیف ایگزیکٹو آفیسر نے جنرل منیجر آپریشن محمد اخلاق قادری کو ہدایت کی کہ 11KVفیڈرز کی مینٹی نینس چیک کرنے کے لئے ہیڈ کوارٹر سے ٹیمیں بھجوائیں اور ٹی اینڈ پی استعمال نہ کرنے پر لائن سٹاف کے خلاف ایکشن لیاجائے۔ جنرل منیجرآپریشن محمد اخلاق قادری نے کہا کہ بریک ڈاؤنز اورٹرپنگ کو کم کرنے کے لئے درختوں کی کٹائی، اوورلوڈفیڈرز کی بائفرکیشن کے کیسز منظوری کے لئے بھجوائے جائیں اور ان منصوبوں پر فوری طورپر کام شروع کیاجائے۔ بجلی چوری کی روک تھام کے لئے نائٹ چیکنگ لازمی کی جائے اور بجلی چوروں کو جرمانے عائد کرکے وصول بھی کئے جائیں۔ مقدمات کا اندراج بھی یقینی بنایاجائے۔سپریٹنڈنگ انجینئر بہاولنگر سرکل شاہد نعیم چیمہ نے سرکل کی کارکردگی کے بارے میں بریفنگ دی۔اس موقع پرچیف انجینئر ڈویلپمنٹ رانا محمد ایوب، ڈائریکٹرکمرشل رفیق عابد، ڈپٹی کمرشل منیجر میپکو ہیڈ کوارٹر ملتان اسد حماد، سرکل کے تمام آفیسرز اور ایس ڈی اوز بھی موجود تھے۔
دورہ