آپریشن ردالفساد کے تین سال مکمل‘ خانپور میں پریس کلب تک پرامن ریلی
خان پور (تحصیل رپورٹر)آپریشن ردالفساد کے تین سال مکمل ہونے پر سنی تحریک خان پور سیٹیزن رائٹس فورم اور سول سوسائٹی کے زیرِ اہتمام پاکستان کے عنوان“ سے پْرامن ریلی کیپٹن فیاض شہید چوک سے پریس کلب تک نکالی گئی. ریلی جنرل سیکرٹری سنی تحریک(بقیہ نمبر41صفحہ12پر)
پنجاب جواد حسن گل قادری،صدر سیٹیزن رائیٹس فورم محمد ارشد ہاشمی، جنرل سیکرٹری ساجد محمود کی قیادت میں ریلی نکالی گئی۔ریلی سے جنرل سیکرٹری سنی تحریک پنجاب جواد حسن گل قادری،محمد ارشد ہاشمی اور ساجد محمود نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ہماری اس ریلی کا مقصد ہمارے ملک پاکستان کو آج سے تین سال پہلے کوشش کی گئی کہ اسے امن کا گہوارہ نہ بننے دیا جائے لیکن الحمداللہ افواج پاکستان کے جوانوں نے اپنی جانوں کے نذرانے پیش کیے اور اس دھرتی کے لیے اپنا لہو قربان کیا آج اس دنیا میں اس بات کو تسلیم کر لیا ہے کہ ملک پاکستان ہی پوری دنیا میں واحد ملک ہے جو کہ امن کا گہوارہ ہے اس ملک میں بسنے والے تمام مذاہب تمام مسالک کے لوگ اگر پوری دنیا میں نظر دوڑائیں تو پوری دنیا میں اس جیسا ملک نہیں ہے جہاں مذہبی ہم آہنگی ہو جو اپنی آزادی کے ساتھ اپنے معماملات اپنی زندگی بسر کر سکیں تو آج افواج پاکستان اور قومی سلامتی کے دیگر اداروں اور جتنے ادارے ملکی شب و روز محنت اور شاہدتوں کا یہ سلہ ہے کہ پاکستان امن کا گہوارہ بن کر پوری دنیا میں اور ایک رشن ستارت کی مانندچمک رہا ہے ہم افواج پاکستان کو سلام پیش کرتے ہیں اور اپنی پاک افواج کے شانہ بشانہ کھڑے ہیں۔ ریلی میں ریسکیو 1122, صدر سنی تحریک ریاض کالونی احتشام علی قادری،راناساجد علی چشتی،صائم گجر سمیت شہریوں نے کثیر تعداد میں شرکت کی۔
رائٹس فورم