چولستان میں جیپ ریلی‘ ٹاپ ریسرز کا آئندہ سال بائیکاٹ کا اشارہ

        چولستان میں جیپ ریلی‘ ٹاپ ریسرز کا آئندہ سال بائیکاٹ کا اشارہ

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


بہاولپور(ڈسٹرکٹ رپورٹر)آئندہ سال چولستان ٹی ڈی سی پی جیپ ریلی کا انعقاد خطرہ میں پڑ گیا،ٹاپ ریسرزنے بائیکاٹ کا عندیہ دیدیا۔ذرائع کے مطابق 2021 میں ہونے والی چولستان ٹی ڈی سی پی کو ریلی کے چمپیئن نادر مگسی نے نے بائیکاٹ کی دھمکی دی ہے۔انہوں (بقیہ نمبر42صفحہ12پر)

نے اس حوالے کہا کہ ریلی میں حفاظتی اقدامات کو مسلسل نظر انداز کیا جا رہا ہے۔میر نادر مگسی نے اپنے خدشات کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ ہم سب ریسرز یہ فیصلہ کر رہے ہیں اگر ریس منیجمنٹ اور ایونٹ منیجمنٹ کو الگ الگ نہ کیا اور ریسرز کی سیکورٹی کو فول پروف نہ بنایا گیا تو آئندہ سال ہونے والی ریلی کا بائیکاٹ کیا جائیگا۔
اشارہ