کہروڑ پکا: ہلاک ہونیوالے ڈاکو کی شناخت‘ لاش ورثا کے حوالے‘ شجاع آباد میں تدفین

  کہروڑ پکا: ہلاک ہونیوالے ڈاکو کی شناخت‘ لاش ورثا کے حوالے‘ شجاع آباد میں ...

  



کہروڑ پکا، شجاع آباد (نما ئندہ خصو صی، تحصیل رپورٹر)کہروڑ پکا میں ہلاک ہو نے والے ڈا کو کی شناخت ہو گئی،زخمی ڈا کو حوالات میں بند کردیا گیا ہے تفصیل کے مطا بق دوران ڈکیتی گاڑی کی زد میں آ کر ہلاک ہو نے وا لے ڈا کو کی شناخت شجاع آ باد کی بستی مٹھو کا رہا ئشی سہراب ولد روشن دین قوم میو کے نام سے ہو ئی ہے پو لیس نے پوسٹ مارٹم کے بعد لاش ورثاء کے حوا لے کر دی جس کو نمازے جنازہ کے(بقیہ نمبر45صفحہ12پر)

بعد شجاع آ باد میں سپرد خاک کر دیا گیا جبکہ زخمی ہو نے وا لے ڈا کو صدیق ولد یٰسین قوم میو سکنہ بلن والا موضع بہا ولگڑھ کہروڑ پکاکو علاج معا لجہ کے بعد حوا لات میں بند کر دیا گیا ڈا کو صدیق کے بارے میں میں انکشاف ہوا ہے کہ اس نے متعدد وارداتوں کااعترافکیا ہے اور پو لیس مصروف تفتیش ہے پو لیس تھا نہ سٹی نے پک اپ کے ڈرا ئیور محمد نذیر کے بیان پر مر نے وا لے ڈا کو سہراب اور زخمی ڈا کو صد یق کے خلاف مقد مہ درج کر لیا پو لیس نے جائے وقو عہ سے ملنے والا پسٹل30بور4گو لیاں اور موٹر سا ئیکل قبضہ میں لے لیا ڈا کو صدیق سے اہم انکشافات متوقع ہیں گروہ کے دیگر افراد کی بھی نشا ند ہی کی ہے جن کی گرفتار یاں جلد متوقع ہیں۔

ڈاکو

مزید : ملتان صفحہ آخر