تعلیم عام کرنے میں پرائیویٹ سیکٹر کا کردار نہایت اہم‘ عون حمید ڈوگر

  تعلیم عام کرنے میں پرائیویٹ سیکٹر کا کردار نہایت اہم‘ عون حمید ڈوگر

  



شاہ جمال (نمائندہ پاکستان) تعلیم عام کرنے میں نجی شعبہ کا اہم کردار ہے بچوں کی تعلیم و تربیت میں اسلامی نظریہ کو فوقیت دی جائے۔ان خیالات کا اظہار صوبائی(بقیہ نمبر17صفحہ12پر)

پارلیمانی سیکرٹری،ایم پی اے حلقہ پی پی 276سردار عون حمید ڈوگر نے مہر پور میں نجی سکول کے افتتاح کے موقع پر معززین علاقہ سے خطاب میں کیا انہوں نے کہا کہ ضلع بھر میں تعلیمی میدان میں نجی سکولوں نے کارہائے نمایاں سر انجام دیتے ہوئے تعلیمی پسماندگی دور کرنے میں اہم کردار ادا کیا ہے اساتذہ کرام سیرت النبی صلی اللہ علیہ وسلم کا مطالعہ کریں آپ کی تعلیمات کو مد نظر رکھ کر بچوں کی اسلامی نظریاتی تعلیم و تربیت کریں اس موقع پر سابق ناظم شاہ جمال مہر غلام نبی جانگلہ،سابق چیئرمین یو سی شاہ جمال مہر غلام علی شہزاد جانگلہ بھی ان کے ہمراہ تھے۔

عون حمید

مزید : ملتان صفحہ آخر