رشید آباد بم دھماکہ کیس کی سماعت آج تک ملتوی

  رشید آباد بم دھماکہ کیس کی سماعت آج تک ملتوی

  



ملتان (کو رٹ رپورٹر) انسداد دہشت گردی کی خصوصی عدالت نمبر دو ملتان نے 16 سال قبل رشیدہ آباد ملتان میں بم دھماکہ کرنے کے مقدمہ کی سماعت آخری بحث کے (بقیہ نمبر20صفحہ12پر)

لیے آج 25 فروری تک ملتوی کردی ہے۔قبل ازیں فاضل عدالت میں پولیس تھانہ لوہاری گیٹ کے مطابق مدعی نے 2004 میں پولیس کو درخواست دی کہ مولانا اعظم طارق شہید کانفرنس کے لیے ایک اجتماع ہورہا تھا جس میں بم دھماکہ ہوگیا۔دھماکے کے نتیجے میں 39 افراد جان کی بازی ہارگئے جبکہ 96 افراد شدید زخمی ہوگئے تھے۔ پولیس نے ملزم محمد علی عرف آصف کو گرفتار کرلیا تھا۔ جس پر قتل، اقدام قتل اور دہشت گردی کی دفعات کے تحت مقدمہ درج کیا گیا تھا تاہم فاضل عدالت نے مقدمہ میں وکلاء کی بحث کے لیے سماعت ملتوی کردی ہے۔

مزید : ملتان صفحہ آخر