پنجاب: بلدیاتی اداروں کیلئے 2ارب 77کروڑ 96لاکھ کے فنڈز ریلیز

پنجاب: بلدیاتی اداروں کیلئے 2ارب 77کروڑ 96لاکھ کے فنڈز ریلیز

  



ملتان(سپیشل رپورٹر) محکمہ خزانہ پنجاب نے پی ایف سی شیئر کی مد میں پنجاب بھر کی میٹرو پولیٹن، میونسپل کارپوریشن، ضلع کونسل اور میونسپل کمیٹیز کیلئے 2ارب 77کروڑ 96لاکھ(بقیہ نمبر21صفحہ12پر)

53ہزار 155روپے کے فنڈز جاری کردیئے ہیں۔ میٹرو پولیٹن کارپوریشن لاہور کیلئے 16کروڑ 24لاکھ 4ہزار 1سو 67روپے، میونسپل کارپوریشن ملتان کیلئے 4کروڑ 63لاکھ 62ہزار 250روپے کے فنڈز جاری کئے گئے ہیں، ملتان سمیت پنجاب بھر کی 11میونسپل کارپوریشن کیلئے 34کروڑ 77لاکھ 10ہزار 1سو 65روپے کے فنڈز جاری کئے گئے ہیں۔ ملتان سمیت پنجاب بھر کی 35ضلع کونسل کیلئے 93کروڑ 67لاکھ 75روپے کے فنڈز جاری کئے گئے ہیں۔ضلع کونسل ملتان کیلئے 2کروڑ 51لاکھ47ہزار روپے کے فنڈز جاری کئے گئے ہیں۔ شجاع آباد جلالپور پیروالا سمیت پنجاب بھر کی 182میونسپل کمیٹیز کیلئے 1ارب 33کروڑ49لاکھ روپے کے فنڈز جار کئے گئے ہیں۔ میونسپل کمیٹی شجاع آباد اور جلالپور پیروالا کیلئے 1کروڑ 70لاکھ روپے سے زائد کے فنڈز جاری کئے گئے ہیں۔

فنڈز

مزید : ملتان صفحہ آخر