سرسبز اورشاداب ماحول ہی پرامن معاشرہ کی تشکیل کاسبب بنتاہے،ڈی ایس ریلوے

  سرسبز اورشاداب ماحول ہی پرامن معاشرہ کی تشکیل کاسبب بنتاہے،ڈی ایس ریلوے

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


ملتان(نمائندہ خصوصی)ڈویژنل سپرنٹنڈنٹ ریلوے شعیب عادل نے کہاہے کہ درخت انسان زندگی کیلئے انتہائی اہمیت رکھتے ہیں ماحول کو خوشگوار بنانے میں درختوں (بقیہ نمبر22صفحہ12پر)

کی کردارسے انکارممکن نہیں سرسبزاورشاداب ماحول ہی پرامن معاشرہ کی تشکیل کاسبب بنتاہے وہ گزشتہ روزکلین اینڈ گرین پاکستان مہم کے تحت ڈی ملتان کینٹ اسٹیشن اوراس کی حدودمیں 80 کے قریب پھلداراورسایہ دار پودے لگوانے کے موقع پرخطاب کررہے تھے،اس موقع پر ان کامزید کہنا تھا کہ وزیراعظم عمران خان کے ویژن پر عمل پیرا ہوتے ہوئے کلین اینڈ گرین مہم جاری ہے اس حوالے سے مصمم ارادہ ہے کہ کینٹ اسٹیشن سمیت ملتان ریلوے ڈویژن کے تمام اسٹیشنوں کو سرسبز بنایاجائے تاکہ آنے والے مسافروں کو نہ صرف خوشگوار ماحول میسر ہو بلکہ ریلوے ملازمین اور اسٹاف بھی پرفضا ماحول کام کر سکیں انہوں نے کہاکہ ملتان ڈویژن میں ایسانظام متعارف کروارہے ہیں کہ ایک اسٹیشن ماسٹرجب تبادلہ ہونے پرچارج دوسرے اسٹیشن ماسٹرکودیتے ہوئے جس طرح اسٹیشن کے اثاثہ جات کی لسٹ وصولی کے دستخط کرواتاہے اسی طرح اسٹیشن اوراس کی حدودمیں موجوددرختوں اورپودوں کی وصولی کے بھی دستخط کروائے تاکہ معلوم ہوسکے سابق اسٹیشن ماسٹرکے دورمیں کتنے درخت تھے اورنئے آنے والے نے ان کی تعدادمیں کتنااضافہ کیاشجرکاری کی اس مہم کے موقع پر ڈی سی او نبیلہ اسلم سمیت دیگر ریلوے افسران بھی ان کے ہمراہ موجود تھے۔
ڈی ایس