شہری شجر کاری مہم میں بڑھ چڑھ کر حصہ لیں‘ نشاط احمد ڈاہا

  شہری شجر کاری مہم میں بڑھ چڑھ کر حصہ لیں‘ نشاط احمد ڈاہا

  



خانیوال ( بیورو نیوز)ممبر صوبائی اسمبلی نشاط احمد خان ڈاہا نے حکومت پنجاب کے کلین اینڈ گرین پنجاب پروگرام کے تحت (بقیہ نمبر23صفحہ12پر)

پیرووال جنگل میں پودالگایا۔اس موقع پر صوبائی وزیر مینیجمنٹ اینڈ پروفیشنل ڈویلپمنٹ ڈیپارٹمنٹ پنجاب سید حسین جہانیاں گردیزی،ڈپٹی کمشنر آغا ظہیر عباس شیرازی، ایس ڈی او فاریسٹ راشد محمود بھی ہمراہ تھے۔ایم پی اے نشاط احمد خان ڈاہا نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ وزیراعلی پنجاب سردار عثمان بزدار کے ویژن کے مطابق ضلع خانیوال میں زیادہ سے زیادہ شجرکاری کی جائے تاکہ ملک کو سرسبز و شاداب بنایا جا سکے انہوں نے کہا کہ درخت صحت مند ماحول فراہم کرنے کے ساتھ ساتھ لوگوں کو روزگار فراہم کرنے کا بھی بہترین ذریعہ ہیں جس سے ملکی معیشت میں خاطر خواہ اضافہ ہوتا ہے۔انہوں نے لوگوں سے اپیل کی کہ وہ موسم بہار کی شجرکاری میں بڑھ چڑھ کر حصہ لیں اور اپنے حصہ کاایک پودا ضرور لگائیں اور لگائے گئے پودوں کو پروان چڑھانے کے لئے ان کا خیال بھی رکھیں۔

نشاط احمد

مزید : ملتان صفحہ آخر