سیاست دان و سیب کی ترقی کیلئے کوشش کریں تو بے روز گاری ختم ہو جائے: شوکت اشفاق

        سیاست دان و سیب کی ترقی کیلئے کوشش کریں تو بے روز گاری ختم ہو جائے: شوکت ...

  



ملتان‘مظفر گڑھ (سٹی رپورٹر)روزنامہ پاکستان کے گروپ جوائنٹ ایڈیٹر شوکت اشفاق نے کہاہے کہ سرائیکی وسیب کے نوجوان خداداد صلاحیتوں سے مالامال ہیں اس خطے کے جوانوں میں جہاں بھی موقع ملا انہوں نے ہمیشہ اپنی صلاحیتوں کالوہامنوا یا (بقیہ نمبر7صفحہ12پر)

ہے لیکن افسوس مواقع نہ ملنے کے باعث اس خطے کے نوجوانوں کا ٹیلنٹ تباہ ہو رہاہے سرائیکی وسیب سے تعلق رکھنے والے سیاستدانوں نے اس خطے کا استحصال کیا ہے انتخابات میں منتخب ہو کر اقتدار کے ایوانوں میں پہنچنے والے سیاست دان پانچ سال کے لئے اپنے ہی وسیب کو بھول جاتے ہیں اگر تما سیاستدان اپنی اپنی پارٹیوں سے بالاتر ہو وسیب کی ترقی کے لئے کوشاں ہوجائیں تو اس خطے کے نوجوانوں کوکبھی بھی بے روزگاری کا سامنانہ کرنا پڑے گا سرائیکی وسیب کے نوجوان اپنے اندر خود اعتمادی پیدا کریں اور اپنی پوشیدہ صلاحیتوں کو اجاگر کریں اور دستیاب سہولیات اور مواقعوں سے اپنا مستقبل روشن بنانے کی کوشش کریں ان خیالات کا اظہار انہوں نے گذشتہ روز گورنمنٹ کالج مظفرگڑھ میں سی ایس ایس کی تیاری کلاس کو لیکچر دیتے ہوئے کیا اس موقع پر پرنسپل گورنمنٹ کالج رانا مسعود اختر,معروف دانشور ملک خیر محمد بدھ،ندیم رحمان ملک اور ڈسٹرکٹ انفارمیشن آفیسر محمد شہزاد بھی موجود تھے معروف سکالر,کالم نگار اور سابق بیوروکریٹ رانا محبوب اختر نے کہا ہے کہ سول سروس کا کام عوام کی خدمت کرنا ہے اچھی, فعال اور عوام دوست سول سروس ملکوں اور قوموں کی ترقی میں اہم کردار ادا کرتی ہے انہوں نے کہا کہ نوجوان نسل ہمارا قیمتی سرمایہ ہے نوجوان اعلی تعلیم سے نہ صرف اپنی اپنے خاندان اور اپنے ملک کی تقدیر بدل سکتے ہیں مظفرگڑھ جیسے پسماندہ ضلع میں سی ایس ایس کلاسز کا اجرا بہت ہی اچھا قدم ہے پرنسپل رانا مسعود اختر نے کہا کہ مظفرگڑھ کالج پاکستان کا واحد کالج ہے جہاں سی ایس ایس کے امتحان کی تیاری کلاسز کا انعقاد ہورہا ہے.، اس موقع پرملک خیر محمد بدھ نے کہا کہ گزشتہ سال سے گورنمنٹ کالج مظفر گڑھ میں سی ایس ایس امتحان کی تیاری کلاسز کا اجرا کیا گیا ہے اس سال یہ دوسرا سیشن ہے.تیاری کلاسز کے دوران طلبا کو 5 ماہ کے لئے کوچنگ کی جاتی ہے اس دوران ماہرین اساتذہ اور معروف سکالرز طلباء کو لیکچر دیتے ہیں انہوں نے مزیدکہاہے کہ بدقسمتی سے ہمارا نظام ایسے سول سرونٹس پیدا نہیں کرسکا.ملک کو اب بھی خدمت کرنے والے افراد کی اشد ضرورت ہے.نوجوان اپنا مطالعہ بڑھائیں زیادہ سے زیادہ تحقیق کریں اپنی صلاحیتوں کو مثبت کاموں لگائیں اور دنیا کو بہتر اور خوبصورت بنانے میں اپنی توانائیاں صرف کریں. لیکچر کے آخر میں انہوں نے طلبہ کے سوالات کے جواب بھی دیئے۔

شوکت اشفاق

مزید : ملتان صفحہ آخر