میٹرک انگلش پیپر،نقل لگانے پر 3امیدواروں کیخلاف کارروائی شروع

  میٹرک انگلش پیپر،نقل لگانے پر 3امیدواروں کیخلاف کارروائی شروع

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


ملتان(سٹاف رپورٹر) میٹرک انگلش کے پیپر میں تین امیدوار نقل کرتے ہوئے پکڑے گئے، تفصیل کے مطابق میٹرک کے سالانہ امتحانات 2020 جاری ہیں۔ گزشتہ روز انگلش کا پیپر تھا جس میں تین امیدوارنقل لگاتے ہوئے پکڑے گئے جن میں ہائی سکول مترو سے(بقیہ نمبر8صفحہ12پر)

ثنا محمد رولنمبر330742، گورنمنٹ ڈگری کالج شجاع آباد سے محمد دانش رولنمبر 129112‘گورنمنٹ ہائی سکول شمس آباد ملتان سے محمد رمضان رولنمبر169199 مبینہ طور پربوٹی لگاتے ہوئے نگے ہاتھوں پکڑے گئے۔ ان کے خلاف ضابطے کی کارروائی شروع کردی گئی ہے۔واضح رہے کہ گزشتہ روزدہم انگلش کا پیپر میں نقل کے خدشے کے تحت چیکنگ کے سخت انتظامات کئے گئے‘ سپرنٹنڈنٹس اور نگرانوں کو الرٹ کیا گیا۔ کنٹرولر امتحانات ڈاکٹر ظفر اقبال طاہر اورموبائل انسپکٹرز نے امتحانی سنٹرز چیک کئے۔ کنٹرولر امتحانات ڈاکٹر ظفر اقبال طاہر نے بتایا کہ امتحانی سنٹرز کی سخت چیکنگ کا سلسلہ جاری رہے گا۔
کارروائی