زکریا و بلتستان یونیورسٹیز کے مابین ریسرچ کے مشترکہ منصوبوں کا معاہدہ

  زکریا و بلتستان یونیورسٹیز کے مابین ریسرچ کے مشترکہ منصوبوں کا معاہدہ

  



ملتان(سٹاف رپورٹر)بہاء الدین زکریا یونیورسٹی ملتان اور یونیورسٹی آف بلتستان سکردو کے درمیان ایک ایم او یو سائن ہوا ہے جس پر بہاء الدین زکریایونیورسٹی کی طرف سے وائس چانسلر پروفیسر ڈاکٹر منصور اکبر کنڈی جبکہ یونیورسٹی آف بلتستان کی طرف سے (بقیہ نمبر9صفحہ12پر)

وائس چانسلر پروفیسر محمد نعیم خان نے دستخط کیے. اس موقع پر وائس چانسلر پروفیسر ڈاکٹر منصو راکبر کنڈی نے کہا ہے کہ اس ایم او یو کے تحت دونوں یونیورسٹیوں کے طلباء طالبات اور اساتذہ ریسرچ /تحقیق کا آپس میں تبادلہ کرسکیں گے اور مستقبل میں مشترکہ منصوبے شروع کیے جائیں گے.. جس سے دونوں یونیورسٹیوں کے طلباو طالبات اور اساتذہ مستفیذ ہوسکیں گے.ایم او یو میں علمی روابط بڑھانے پر بھی اتفاق کیاگیا.تقریب میں پرووائس چانسلر پروفیسر ڈاکٹر علیم خان، ڈین پروفیسر ڈاکٹر طارق محمود انصاری، ڈین پروفیسر ڈاکٹر مسعود اختر، ڈین پروفیسر ڈاکٹر شوکت ملک، ڈین پروفیسر ڈاکٹر حکومت علی، ڈین پروفیسر ڈاکٹر عمران شریف چوہدری، رجسٹرار صہیب راشد خان اور ڈائریکٹر اورک پروفیسر ڈاکٹر نجم الحق موجود تھے.

مزید : ملتان صفحہ آخر