جدید ڈرائی پورٹس، پھاٹکوں اور انڈر پاسز، اوور ہیڈ برج بنائینگے: شیخ رشید

  جدید ڈرائی پورٹس، پھاٹکوں اور انڈر پاسز، اوور ہیڈ برج بنائینگے: شیخ رشید

  



گوجرانوالہ(بیورورپورٹ)وفاقی وزیر برائے ریلوے شیخ رشید احمد نے کہا ہے کہ ریلوے کی اراضی پرکمرشل پلازے و کاروباری مراکز تعمیر کر کے فائدہ اٹھا سکتے ہیں،وفاقی وزیر نے گزشتہ روز گوجرانوالہ تالاہور شٹل ٹرین کا افتتاح کر دیا،اس دوران صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ گوجرانوالہ کی عوام کا دیرینہ مطالبہ تھا جو ہم نے پورا کر دیا۔امید ہے کہ گوجرانوالہ شہر اور اس سے ملحقہ علاقوں سے لوگ اس (بقیہ نمبر11صفحہ12پر)

سروس سے بھرپور استفادہ حاصل کریں گے۔گوجرانوالہ پاکستان کا اہم صنعتی شہر ہے اس شہر کی صنعتی اہمیت کو مد نظر رکھتے ہوئے کراچی سے گوجرانوالہ تک گڈز ٹرین چلانے کا ارادہ رکھتے ہیں۔ہماری خواہش ہے کہ مختلف پراجیکٹ جیسے ڈرائی پورٹ گڈز ٹرین کی فیزیبلٹی تیار کے ہم گوجرانوالہ چیمبر کو روزانہ کی بنیاد پر ایک ٹرین اور ڈرائی پورٹ جیسے منصوبے دے سکتے ہیں۔مزید یہ کہ ML-1منصوبے کے تحت گوجرانوالہ ریلوے ٹریک کو دو رویہ کیا جا رہاہے اس منصوبے میں پھاٹکوں پر انڈرپاسز اور اوور ہیڈ بریجز بھی شامل ہیں۔گوجرانوالہ ریلوے کے پاس بے شمار جگہ موجود ہے ٹینڈرز کے ذریعے ہم 5سال کی لیز پر دینے کو تیار ہیں۔گوجرانوالہ چیمبر آف کامرس سے خطاب کرتے ہوئے وفاقی وزیر نے کہا کہ بزنس کمیونٹی ان پراجیکٹس میں سرمایہ کاری کر کے اس جگہ پر کمرشل پلازے و کاروباری مراکز تعمیر کر کے فائدہ اٹھا سکتے ہیں گوجرانوالہ چیمبر کی طرف سے پیش کی جانے والی تجاویز پر فوری عملدرآمد پر خصوصی شکریہ ادا کیاانہوں نے کہا کہ گوجرانوالہ میں ڈرائی پورٹ کے قیام کیلئے کچھ ورکنگ کر لی گئی ہے محکمہ ریلوے کے تعاون سے بہت جلد اس شہر میں ڈرائی پور ٹ کا قیام عمل میں لایا جائے گابعد ازاں گوجرانوالہ چیمبر آف کامرس کی طرف سے مہمان خصوصی کو یاد گاری شیلڈ بھی پیش کی گئی۔

شیخ رشید

مزید : ملتان صفحہ آخر