لوڈشیڈنگ میں اضافہ، کاروبار زندگی معطل، گھریلو، تجارتی صارفین متاثر

    لوڈشیڈنگ میں اضافہ، کاروبار زندگی معطل، گھریلو، تجارتی صارفین متاثر

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


ملتان(نیوز رپورٹر)ملتان سمیت جنوبی پنجاب میں بجلی طویل بندش سے کاروباری زندگی معطل ہو کر رہ گئے ہیں۔(بقیہ نمبر24صفحہ12پر)

ملتان شہر اور گردونواح کو بجلی فراہم کرنے والے فیڈرز ہر ماہ کے ا?خر ایام میں روزانہ کی بنیاد پر چار گھنٹے بجلی بند کی جارہی ہے جس سے گھریلو،تجارتی صارفین بالخصوص متاثر ہو رہے ہیں۔ملتان شہر کے بیشتر فیڈرز روزانہ ساڑھے ا?ٹھ بجے صبح سے ساڑھے بارہ بجے دن تک بند رکھے جا رہے ہیں۔شہر کو بجلی فراہم کرنے والے فیڈرز گرڈسٹیشنوں کی ششماہی مرمت اور بحالی کے نام پر چھ گھنٹے بند رکھے جاتے ہیں۔صارفین کے احتجاج کے باوجود ملتان میں بجلی کی بلا تعطل فراہمی کو یقینی نہیں بنایا جا سکا ہے۔