مظفرگڑھ: کرایہ دینے سے انکار ٹرانسپورٹرز کاطالب علم پرمبینہ تشدد

مظفرگڑھ: کرایہ دینے سے انکار ٹرانسپورٹرز کاطالب علم پرمبینہ تشدد

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


مظفرگڑھ(بیورو رپورٹ ، تحصیل رپورٹر ) کرایہ نہ دینے پر ٹرانسپورٹرز نے مبینہ تشدد کا نشانہ بنا ڈالا،طلبہ کے احتجاج پر(بقیہ نمبر25صفحہ12پر)

ٹرانسپورٹرز آپے سے باہر ہوگئے پولیس کی موجودگی میں احتجاجی طلباء پر حملہ کردیا،مکوں اور تھپڑوں کا آزادانہ استعمال کیاگیا۔ میں کرایہ نہ دینے پر مقامی ٹرانسپورٹرز نے مبینہ طور پرطالب علم کو تشدد کا نشانہ بنایا جس پر طلبہ کی بڑی تعداد بطور احتجاج ملتان روڈ بند کردیا۔طلبہ کے احتجاج کے دوران سابقہ کے بی اسٹینڈ سے ٹرانسپورٹرز احتجاجی طلبا پر حملہ آور ہوگئے اور انہیں تھپڑوں اور مکوں کا نشانہ بنایا۔ہنگامہ آرائی کے دوران موقع پر موجود پولیس اہلکار خاموش تماشائی بنی رہی بعدازاں ایس ایچ تھانہ سٹی عامر خان نے موقع پر پہنچ کر کاروائی کی یقین دہانی کروائی تو طلبا نے احتجاج ختم کردیا ہے۔